دال چاول اور مصالحہ بھری سبز مرچ

دال
اجزاء
مہران اسپیشل دال مصالحہ ایک پیکٹ
پانی حسبِ ضرورت
دال مونگ ،مسور ایک ایک کپ
ٹماٹر ایک عدد
پیاز ایک عدد
کھانے کا تیل ایک کھانے کا چمچ
مہران لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
زیرہ ایک کھانے کا چمچ
ثابت لال مر چ گول چھ عدد
سبز مرچ چار عدد
سبز دھنیا پانچ گرام
ترکیب
۔ایک پین میں پانی لیں اور اس میں دال مونگ دال مسور ،ٹماٹر ،پیاز اور مہران اسپیشل دال مصالحہ ڈال کر اُبال لیں اور گاڑھاہوئے تک پکا لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں مہران لہسن پیسٹ ،زیرہ ،لال مرچ گول اور سبز مرچ ڈال کر تڑکہ تیارکر لیں ۔
۔اب تیار کی ہوئی دال میں تڑکہ ڈال کردھنیا اور سبز مرچ کی گارنش کرلیں ۔
۔آپکے مزیدار دال تیار ہیں ۔
پکا نے کا وقت: تیس منٹ
افراد: تین عدد

چاول
اجزا ء
پانی دو لیٹر
کھانے کا تیل آدھا کپ
مہران سرکہ ایک چوتھائی کپ
مہران چاول دو کپ
مکھن ایک کھانے کا چمچ
زیرہ ایک کھانے کا چمچ
مہران نمک حسبِ ذائقہ
سفید مر چ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
سبز دھنیا پانچ گرام
ترکیب
۔ایک دیگچی میں پانی لیں اور اس میں کھانے کا تیل ،سرکہ اور چاول ڈال کر اُبا ل لیں اور چھان لیں ۔
۔اب ایک پین میں مکھن لیں اور اس میں ذیرہ ،اُبلے ہوئے چاول ،نمک اورسفید مرچ پاؤڈر ڈال کر پانچ منٹ تک دم دیں ۔
۔اب اس میں سبز دھنیا کی گارنش کر کے اُتار لیں ۔
آپکے مزیدار زیرہ رائس تیار ہیں ۔
پکا نے کا وقت: تیس منٹ
افراد تین

مصالحہ بھری سبز مرچ
اجز اء
سبز مرچ دس عدد
مہران نمک حسبِ ذائقہ
سونف پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
مہران چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
مہران دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ثابت لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
انار دانہ ایک کھانے کا چمچ
زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ

ترکیب
۔سبز مرچ لے کر درمیان سے کٹ لگا کر بیج نکا ل لیں ۔
۔اب ایک باؤل میں نمک لیں اور اس میں سونف پاؤڈر ،چاٹ مصالحہ ،دھنیا پاؤڈر ،ثابت لال مر چ،انار دانہ اور زیتون کا تیل ڈال کر مکس کرلیں ۔
۔اب سبز مرچ میں تیار کیا ہوا مکسچر بھر لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اورا س میں تیار کی ہوئی مرچ ڈال کر لا ئٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں ۔
۔آپکی مزیدار مصالحہ بھری مرچ تیار ہیں ۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ
افراد: چار عدد