جو کا ستّو

اجزا ء
جو پانچ سو گرام
پانی دو لیٹر
شکّر ڈھائی سو گرام
کالا نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب
۔ایک پین میں جوڈال کر بھُون لیں ۔
۔اب بھُنے ہوئے جو کو گرائینڈر میں ڈال کر پیس لیں اور اسے چھان لیں ۔
۔اب ایک برتن میں پانی لیں اس میں شکّر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ۔
۔اب اس میں کالا نمک اور گرائینڈ کیا ہوا جو ڈ ال کر ملا لیں ۔
ٹھنڈاکر کے پیش کریں ۔
آپکا مزیدار جو کاستّو تیار ہے ۔
تیاری کا وقت : بیس سے پچیس منٹ افراد : تین