کشمیری پُلاؤ

اجزاء

۔مٹن 500گرام
۔چاول 500گرام
۔پانی حسبِ ضرورت
۔نمک حسبِ ذائقہ
۔کھانے کا تیل چار کھانے کے چمچ
۔پیاز ایک عدد
۔ہری مرچ دو عدد
۔ثابت زیرہ ایک کھانے کا چمچ
۔ثا بت گرم مصالحہ پانچ گرام
۔ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑھ کھانے کے چمچ
۔دہی آدھا کپ
۔لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
۔کالی مر چ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
۔گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔بادام 10 گرام
۔کاجو 10 گرام
۔پستہ 10 گرام
۔اخروٹ 10 گرام
۔سیب گارنش

ترکیب
ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں مٹن اور نمک ڈال کر اُبا ل لیں۔ گوشت گال جانے پر گوشت اور یخنی الگ کر لیں۔
اب ایک برتن میں کھانے کا تیل، پیاز، ہری مرچ، ثابت زیرہ اور ثابت گرم مصا لحہ ڈال کر لا ئٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، اُبلا ہوا گوشت، دہی، نمک، لال مرچ پیسی ہوئی،کالی مرچ کُٹی ہوئی،گرم مصالحہ پا ؤڈر ، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر،بادام، کاجو،پستہ، اخروٹ ڈال کر تین سے چار منٹ پکا لیں۔
۔ اب یخنی ڈال کر اُبال لیں۔
۔ اب چاول ڈال کر پکائیں جب پانی تھوڑا سا رہ جائے تو دم دے دیں۔
۔ سیب کی گارنش کر لیں۔
آپکا مزے دار کشمیری پلاؤ تیار ہے۔
پکانے کا وقت : ایک گھنٹہ، افراد: 4