فلا فل

اجزا ء
اُبلے ہوئے چنے تین سو گرام
سبز دھنیا پانچ گرام
پارسلے پانچ گرام
لہسن ایک کھانے کا چمچ
سبز مرچ ایک کھانے کاچمچ
میدہ تین کھانے کے چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
کُٹا ہوا دھنیا ایک چائے کاچمچ
بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کاچمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت

ترکیب
۔ایک گرائینڈر لیں اور اس میں اُبلے ہوئے چنے ڈال کر گرائینڈ کر لیں ۔
۔اب ایک گرائیندر لیں اور اس میں سبز دھنیا ،پارسلے ،لہسن ،سبز مرچ اورگرائینڈ کیے ہوئے چنے (چار کھانے کے چمچ)ڈال کر گرائینڈ کر لیں ۔
۔اب ایک باؤل لیں اور اس میں باقی بچے ہوئے چنے ڈال کر تیار شدہ مکسچر ،میدہ ،زیرہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر ،بیکنگ پاؤڈر ،نمک،کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں اور آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب تیار کیے ہوئے مکسچر کے بالز بنا لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل ڈال کر گرم کر یں اور تیارکی ہوئی بالز کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں ۔
آپکے مزیدار فلا فل تیار ہیں ۔