چکن ہنی ونگز

اجزاء

۔ چکن ونگز 200گرام
۔ کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ
۔ ادرک لہسن چوپ کیا ہوا دو کھانے کے چمچ
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
۔ سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
۔ چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
۔ چینی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
۔ لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
۔ شہد ڈھائی کھانے کے چمچ
۔ ہر ی مر چ دو عد
۔ چلی گارلک سوس ایک کھانے کا چمچ
۔ادرک (جولین کٹنگ) 5گرام
۔ ٹماٹر( جولین کٹنگ) ایک عدد
۔ سفید تِل ایک کھانے کا چمچ

ترکیب
ا۔ ایک پین میں آئل لیں اس میں ادرک لہسن چوپ کیا ہوا ڈا ل کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں ۔
۲۔ اب چکن ونگز ،نمک،کالی مر چ،سویا سوس ،چلی سوس،چینی اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح پکا لیں یہاں تک کہ چکن گل جائے۔
۳۔ اب اس میں شہد ،ہری مرچ ،چلی گارلک سوس ،ادرک اور ٹماٹر ڈا ل کر دو سے تین منٹ تک پکا ئیں
۴۔ سفید تِل کی گارنش کرکے پیش کریں۔
آپکے مزیدار چکن ہنی ونگز تیار ہیں ۔
پکانے کا وقت : 15-20 منٹ , افراد : 2-3