چکن مصالحہ رائس

اجزاء
۔ چکن بونلیس(جولین کٹنگ) 200گرام
۔ چاول 400گرام
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ کالی مر چ پسی ہوئی ڈیڑ ھ چائے کا چمچ
۔ لیموں کا رس ایک کھانے کاچمچ
۔ کارن فلور دو کھانے کے چمچ
۔ ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
۔ کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ
۔ پیازچوپ کیا ہوا آدھا پیاز
۔ ہری مر چوپ کی ہوئی دو عدد
۔ لہسن چوپ کیا ہوا چار جوئے
۔ لال شملہ مر چ چو پ کی ہوئی آدھی
۔ سبز شملہ مر چ چو پ کی ہوئی آدھی
۔ ٹماٹر ایک عدد
۔ لال مر چ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
۔ سویا سو س ایک کھانے کا چمچ
۔ چلی سوس ایک چائے کا چمچ
۔ ہرا پیاز بطور گارنش
ترکیب
۔ ایک برتن میں چکن لیں اس میں نمک،کالی مرچ پسی ہوئی ،لیموں کا رس ،کارن فلور اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کراچھی طرح ملا لیں اور پندرہ سے بیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں تیار کیا ہوا چکن ڈال کر شیلو فرائی کر لیں ۔
۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ لیں اوراس میں پیازاور ہری مرچ ڈا ل کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں ۔
۔ اب اس میں لہسن ،لال شملہ مرچ ،سبز شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈا ل کر ہلکا سا پکا لیں ۔
۔ اب اس میں چکن ڈال کر نمک،لال مرچ پسی ہوئی ،کالی مر چ پسی ہوئی ،سویا سوس ،چلی سوس اور اُبلے ہوئے چاول ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں ۔
۔ ہرا پیاز بطور گارنش استعمال کر لیں ۔
آپکے مزیدار چکن مصالحہ رائس تیار ہیں ۔
پکانے کا وقت: 35-40منٹ افراد: 2