ہنی چکن ڈرم اسٹکس

اجزاء
چکن لیگز چھ عدد
سرکہ آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہ
سفید مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
مسٹرڈ پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
اوریگانو ایک چائے کا چمچ
میدہ تین کھانے کے چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
انڈا ایک عدد
ہلدی ایک چائے کا چمچ
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
مکھن ایک سو گرام
لہسن تین جوّے
سبز مرچ دو عدد
شہد چار کھانے کے چمچ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
ترکیب
۔ایک باؤل لیں اور اس میں چکن لیگز ڈال کر کَٹ لگا لیں ۔
۔اب ایک پلاسٹک بیگ میں چکن لیگز ،ادرک لہسن پیسٹ (ایک کھانے کا چمچ)،سرکہ ڈال کر مکس کر کے ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب چکن لیگز کو ٹھڈے پانی سے دھو لیں ۔
۔اب ایک باؤ ل میں نمک،سفید مرچ پاؤڈر ،لیموں کا رس ،ادرک لہسن پیسٹ (ایک کھانے کا چمچ)،مسٹرڈ پیسٹ،چلی سوس ،زیرہ پاؤڈر ،اوریگانو ،میدہ ،کارن فلور ،انڈا ،ہلدی پاؤڈراور سویا سوس ڈال کر مکس کر کے ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں چکن لیگز کوگولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں ۔
۔اب ایک پین میں مکھن لیں اور اس میں لہسن ،سبز مرچ ،فرائی کیے ہوئے چکن لیگز، شہد اور سویا سو س ڈال کر مکس کر لیں ۔
آپکے مزیدار چکن ہنی لیگز تیار ہیں
پکانے کا وقت: پنتالیس منٹ
افراد: چار

Urdu Home