بیف ا سٹروگنوف

اجزاء
۔ پاستہ 150گرام
۔ پانی چار کپ
۔ بیف بونلیس جولین کٹنگ 500گرام
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
۔ کارن فلور دو کھانے کے چمچ
۔ ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
۔ کھانے کا تیل چار کھانے کے چمچ
۔ لہسن چوپ کیا ہوا ایک کھانے کا چمچ
۔ گرم پانی ڈیڑھ کپ
۔ پیاز آدھا پیاز
۔ مشروم 20گرام
۔ سویا سوس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
۔ میدہ تین کھانے کے چمچ
۔ کریم تین کھانے کے چمچ
۔ پارسلے 5گرام

ترکیب
۔ ایک برتن میں پانی لیں اس میں نمک،کھانے کا تیل اور پاستہ ڈا ل کر اُبال لیں ۔
۔ اب ایک برتن میں بیف ڈالیں اس میں کھا نے کاتیل ،نمک،کالی مرچ پسی ہوئی ،کارن فلور اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کراچھی طرح ملا لیں اور تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں ۔
۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل ڈالیں اور ا س میں لہسن ڈا ل کر ہلکا سا براؤن کر لیں ۔اب تیا ر شدہ بیف اس میں ڈا ل کر تین سے چار منٹ پکانے کے بعد اس میں گرم پانی ڈال دیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک دم دیں ۔
۔ اب اس میں پیاز، مشروم ،کالی مرچ پسی ہوئی اور میدہ ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکائیں ۔
۔ اب اس میں کریم اور پارسلے ڈال دیں ۔
پاستہ کے ساتھ پیش کریں ۔
آپکے مزیدار بیف ا سٹروگنوف تیار ہیں ۔
پکا نے کا وقت : ایک گھنٹہ افراد : 2