بادامی سیخ کباب

اجزاء
۔ بیف قیمہ 400گرام
۔ گُردے کی چربی 100گرام
۔ ہرا دھنیا 5گرام
۔ پودینہ 5گرام
۔ بادام کُٹے ہوئے 50گرام
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ ہری مرچ دو عدد
۔ پیاز چوپ کی ہوئی آدھی
۔ لال مر چ کُٹی ہوئی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
۔ ادرک چوپ کیا ہوا ایک کھانے کا چمچ
۔ گرم مصا لحہ آدھا چائے کاچمچ
۔ ہلدی ایک چائے کا چمچ
۔ دھنیا کُٹا ہوا ایک چائے کا چمچ
۔ زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
۔ کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
ترکیب
۔ ایک برتن میں بیف قیمہ لیں اور اس میں نمک، لال مرچ کُٹی ہوئی، ادرک، ہری مرچ،پیاز، چربی، گرم مصالحہ، ہرادھنیا،ہلدی،پودینہ،زیرہ اوربادام ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
۔ اب اس کو تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں۔
۔ اب سیخ پر ہلکا سا تیل لگا لیں اوراس پر کباب تیار کر لیں۔
۔ اب اس کو بار بی کیو کر لیں یا °230 سینٹی گریڈپر 15-20 منٹ اون بیک کر لیں۔
آپکے مزے دار بادامی سیخ کباب تیار ہیں۔
پکانے کاوقت: چالیس سے پچاس منٹ افراد : تین