بیف پسندے

اجزاء

  • بیف پسندے ۸۰۰ گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
  • خشخاش ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • سبز مرچ چار عدد
  • زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • لیمن جوس تین کھانے کے چمچ
  • دہی ایک کپ
  • گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • ہلدی ایک کھانے کا چمچ
  • کُٹا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
  • آئل آدھا کپ
  • پیاز دو عدد
  • ثابت زیرہ دو عدد
  • ثابت گرم مصالحہ (ثابت لال مرچ ،پانچ عدد دار چینی ،دو عدد کالی مرچ ،آٹھ عدد بڑی اِلائچی،دو عدد )
  • گرم پانی دو گلاس

ترکیب

بیف کو پسندوں کی شکل میں کاٹ کر ہیمرلیں ۔ایک باؤ ل لیں اس میں پسندے ڈال کر نمک ،ادرک لہسن کا پیسٹ ،کالی مرچ ،خشخاش ،چوپ سبز مرچ،زیرہ پاؤڈر ،لیمن جوس،دہی،گرم مصالحہ پاؤڈر ،لال مرچ،ہلدی اور کُٹا ہو ا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔اب ایک برتن میں آئل ڈال کرچولہے پر رکھیں اس میں کٹا ہوا پیاز ،ثابت زیرہ اور ثابت گرم مصالحہ (ثابت لال مرچ ،پانچ عدد دار چینی ،دو عدد کالی مرچ ،آٹھ عدد بڑی اِلائچی،دو عدد )ڈال کر لائیٹ براؤن ہو نے تک پکائیں ۔اب اس میں مکس کیے ہوئے پسندے ڈال دیں اور پانچ سے سات مِنٹ تک پکائیں ۔اب اس میں گرم پانی ڈال کر ۳۰ سے ۳۵ مِنٹ تک دم دیں اور درمیان میں چیک کرتے رہیں۔پک جانے پر اُتار لیں اب آپکے مزیدار بیف پسندے تیار ہیں ۔