بیف حلیم

اجزاء

  • بیف( بونلیس) 300گرام
  • دل چنا 50گرام
  • چاول 50گرام
  • دال ماش 50گرام
  • دل مونگ 50گرام
  • دل مسور 50گرام
  • گندم کے دانے 50گرام
  • نمک حسبِ ضرورت
  • پانی حسبِ ضرورت
  • ہلدی ایک کھانے کا چمچ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ پسی ہوئ یایک کھانے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈرایک کھانے کا چمچ
  • ہری مر چ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب
ایک برتن میں حسبِ ضرورت پانی لیں اس میں دال چنا،چاول ،دال ماش ،دل مونگ ،دل مسور اور گندم کے دانے ڈال کر ایک گھنٹے کے لیے بھیگو دیں ۔ایک پین میں کھانے کا تیل، نمک اور بیف ڈال کر چار سے پانچ منٹ تک بھون لیں ۔اب ایک ہنڈیا میں پانی ڈالیں اور اس میں فرائی کیا ہوا بیف ،نمک ،ہلدی ،لال مرچ کُٹی ہوئی،لال مرچ پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر اور ہری مرچ ڈال کر تین سے چار گھنٹے کے لیے دم پر رکھ دیں ۔گل جانے پر گھوٹ لیں ۔مزیدار حلیم تیار ہے ۔
تڑکہ: ایک پین میں کھانے کا تیل، پیاز، زیرہ ،لال مرچ پاؤڈر،ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر فرائی کر لیں۔