بیف چلی ڈرائی

اجزاء
۔ بیف( سلائس کٹنگ) 600گرام
۔ لہسن چوپ کیا ہوا ایک کھانے کا چمچ
۔ اویسٹر سوس تین کھانے کے چمچ
۔ کالی مرچ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ تِل کا تیل دو کھانے کے چمچ
۔ چینی ایک چائے کا چمچ
۔ سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
۔ ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
۔ کارن فلور دو کھانے کے چمچ
۔ لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ
۔ سبز مرچ چار عدد
ترکیب
۔ ایک برتن میں بیف لیں اوراس میں کھانے کا تیل ، نمک، کالی مرچ پاؤڈر، سویا سو س،کارن فلور ،چینی ،لیمن جوس ،ادرک لہسن پیسٹ اورڈال کراچھی طرح ملا لیں اور آدھا گھنٹہ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔ ا ب ایک کڑاہی میں کھانے کا تیل لیں اس میں تیار شدہ بیف ڈا ل کر درمیانی آنچ پر فرائی کر لیں ۔
۔ اب ایک پین میں تِل کا تیل دو کھانے کے چمچ ڈال کر اس میں لہسن چوپ کیا ہوا اور سبز مر چ ڈا ل کرلائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
۔ اب فرائی کیا ہواا بیف ڈال دیں اور نمک،سویا سوس ،چینی ،کالی مرچ اور اویسٹر سوس ڈا ل کردو سے تین منٹ تک پکا لیں ۔
آپکی مزیدار بیف چلی ڈرائی تیا ر ہے ۔
پکا نے کا وقت : 25-30منٹ افراد: 2 عدد