بیف بریانی مصا لحہ

اجزاء
بیف 500گرام
چاول 400گرام
دہی تین کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ پانچ گرام
ہلدی ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ دو عدد
ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
آلو بخارہ پانچ گرام
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر 200گرام
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
کھانے کا تیل تین کھانے کے چمچ
پانی حسبِ ضرورت
پیلا رنگ پانی میں ملا ایک چائے کاچمچ
گرم پانی ایک چوتھائی کپ
ادرک، ہرا دھنیا، ہری مرچ، لیموں گارنش

ترکیب
۔ ایک پین میں بیف،دہی ،ادرک لہسن پیسٹ ،نمک،لال مرچ کُٹی ہوئی ،ہلدی،ثابت گرم مصالحہ،ہری مرچ ،آلو بخارہ ،ثابت زیرہ ،زیرہ پاؤڈر،کالی مرچ پاؤڈر،دھنیا پاؤڈر،ٹماٹر اورپانی ڈال کر پینتیس سے چالیس منٹ تک دم دیں۔
۔ اب اس میں کھانے کا تیل، گارنش ڈال کر بھونائی کر لیں۔
۔ اب ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں نمک، چاول، کھانے کا تیل ڈال کر اُبال لیں۔
۔ اب ایک برتن لیں اوراس میں پہلے تیار کیا ہوا بیف مصالحہ کی تہہ لگائیں پھرگارنش پھر اُبلے ہوئے چاول پھربیف مصالحہ کی تہہ پھر اُبلے ہوئے چاولوں کی تہہ لگا ئیں اب آخر میں پیلا رنگ، گارنش اور گرم پانی ڈال کر دس سے پندرہ منٹ تک دم دیں۔
آپکی مزے دار بیف بریانی مصا لحہ تیار ہے۔
پکانے کا وقت : ایک گھنٹہ افراد : چار