اسپائسی میٹ بالزاِن باربی کیوسوس

اجزاء

  • بیف قیمہ 500گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • انڈا ایک عدد
  • میدہ چار کھانے کے چمچ
  • کارن فلور تین کھانے کے چمچ
  • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • کُٹی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ کھانے کے چمچ
  • زیرہ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی دو کھانے کے چمچ
  • پیاز (چوپ کیے ہوئے) آدھی
  • ہری مرچ(چوپ کی ہوئی) دو عدد
  • ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) حسبِ ضرورت
  • کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
  • لہسن (چوپ کیا ہوا) ایک چائے کا چمچ
  • ٹماٹو کیچپ آدھا کپ
  • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤ ڈر ایک چائے کا چمچ

ترکیب
ایک برتن میں قیمہ لیں اور اُس میں نمک، انڈا، میدہ، کارن فلور، ثابت زیرہ، کُٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ،پیاز، ہری مرچ اور ہرا دھنیاڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اب اس کے بالز بنا لیں اورگرم تیل میں گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ، لہسن چوپ کیا ہوا ایک چائے کا چمچ، ٹماٹو کیچپ، لیموں کا رس، لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ،زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔اب اس میں فرائی کیے ہوئے میٹ بالز ڈال کر پلکا سا پکائیں۔ آپکے مزے دار سپائسی میٹ بالزود باربی کیو سوس تیار ہے۔