بلوچی مٹن کڑاہی

اجزاء

  • مٹن 500گرام
  • کھانے کا تیل آدھا کپ
  • ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • پیاز آدھا پیاز
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ثابت گرم مصا لحہ 5گرام
  • ثابت لال مرچ تین کھانے کے چمچ
  • ثا بت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
  • ہری مرچ کُٹی ہوئی دو عدد
  • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • ٹماٹر چار عدد
  • بادام کاجو پسے ہوئے دو کھانے کے چمچ
  • گرم پانی ایک گلاس
  • ادرک، ہرا دھینا، ہری مرچ گارنش

ترکیب
کیچن کِنگ پریشر کُکر میں کھانے کا تیل ڈالیں اور اس میں مٹن ،ادرک لہسن پیسٹ ،پیاز ،نمک،ثابت گرم مصالحہ ،ثابت لال مرچ ،ہری مرچ کُٹی ہوئی ،ثابت زیرہ ،لال مرچ کُٹی ہوئی ،کالی مر چ کُٹی ہوئی ،ٹماٹر اور بادام کا جو پیسے ہوئے ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک اچھی طرح بھونائی کریں ۔اب اس میں گرم پانی ڈا ل کر بیس سے پچیس منٹ تک پریشرکُکر میں دم دیں۔
گوشت گل جانے پر ادرک، ہرا دھینا، ہری مرچ کو بطور گارنش ڈال دیں ۔آپکی مزیداربلوچی مٹن کڑاہی تیار ہے ۔