مٹن قورمہ

اجزاء
کھانے کا تیل آدھا کپ
پیاز تین عدد
سبز الائچی چار عدد
مٹن نلی والا سات سو گرام
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
نمک حسبِ زائقہ
لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کے چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
گرم مصا لحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
دہی ایک کپ
ترکیب
۔ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس کو گرم کر لیں ۔
۔اب اس میں پیاز ڈال کر لائٹ براؤن کر لیں ۔
۔اب ایک گرائینڈر میں دہی اور سبز الائچی ڈال کر گرائینڈ رکر لیں ۔
۔اب ایک پین میں مٹن لیں اور گرائینڈکی ہوئی دہی کو مٹن میں ڈال کر مکس کر لیں اور ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر لائٹ براؤن کر لیں ۔
۔اب اس میں تیار کیا ہوا مٹن ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں ۔
اب اس میں نمک،لال مرچ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،گرم مصالحہ پاؤڈر ،ثابت گرم مصالحہ ڈال کر پانچ منٹ بھُونائی کر لیں۔
۔اب اس میں فرائی کی ہوئی پیاز اور دہی کو گرائینڈ کر کے ڈال کر مکس کر لیں اور تیس سے پینتیس منٹ تک دم دیں ۔
۔آپکا مزیدار متن قورمہ تیار ہے ۔
پکانے کا وقت: ایک گھنٹہ
افراد: چار عدد