بیکڈ ایگ

اجزا ء
۔ انڈا ایک عدد
۔ زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
۔ لہسن چوپ کیا ہوئے چار عدد
۔ لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
۔ چینی ایک چائے کا چمچ
۔ ٹماٹو کیچپ ایک کھانے کا چمچ
۔ پیاز آدھا پیاز
۔ ٹماٹر تین عدد
۔ نمک حسبِ ذائقہ
۔ سبز شملہ مر چ ایک عدد
۔ پیلی شملہ مر چ آدھی
۔ لال شملہ مرچ آدھی
۔ مزریلہ چیزکدوکش کی ہوئی 25گرام
ترکیب
۔ ایک پین میں زیتون کا تیل لیں اوراس میں پیاز ڈال کر ہلکا سا پکا لیں ۔
۔ اب اس میں لہسن چوپ کیا ہوا ،ٹماٹر ،نمک،لال مرچ ،چینی ،سبز شملہ مر چ ،ٹماٹو کیچپ ،پیلی شملہ مرچ اور لال شملہ مر چ ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکا ئیں۔
۔ اب اس تیار کیے ہوئے مصالحہ کو ایک برتن میں ڈال لیں اور درمیان میں انڈا رکھنے کی جگہ بنا لیں اب اس میں کچا انڈا ڈال دیں ۔
۔ اب اس پر مزریلہ چیز اور سبز شملہ مرچ کو بطور گارنش استعمال کرلیں۔
۔ چار سے پانچ منٹ تک 150ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون بیک کر لیں ۔
پکا نے کا وقت : 30منٹ
افراد : ایک