بینگن کا بُھرتہ

اجزاء

  • بینگن 500گرام
  • پیاز ایک عدد
  • ہری مر چ دو عدد
  • ٹماٹر چار عدد
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ
  • سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • لہسن ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
  • گرم پانی آدھا کپ
  • ہرا دھنیا بطور گارنش

ترکیب
بینگن کو گرل یا توا پرکھانے کا تیل لگا کر گرم کریں اور اس کے چھلکے اُتار لیں۔ اب بینگن کو چوپ کر کے یا ہاتھ سے بُھرتہ بنا لیں ۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل ڈالیں اور اس میں پیاز ،سفید زیرہ اور ہری مرچ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں ۔جب لائٹ بر اؤن ہو جائے تواس میں لہسن ،ٹماٹر ،نمک ،ہلدی ،لال مرچ پسی ہوئی ،دھنیا پسا ہوا ،زیرہ پاؤڈر اور گرم پانی ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک بھونائی کر لیں ۔اچھی طرح بھونائی کرنے کے بعد اس میں بینگن کا بھرتہ ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں ۔اب اس پر ہرا دھنیا بطور گارنش استعمال کر لیں ۔آپکا مزیدار بینگن کا بھرتہ تیار ہے ۔