آلو مٹر قیمہ

اجز اء

  • قیمہ بیف 500گرام
  • مٹر 100 گرام
  • آلو 100 گرام
  • کھانے کا تیل تین کھانے کے چمچ
  • پیاز ڈیڑھ عدد
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • ہری مرچ دو عدد
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • ٹماٹر چار عدد
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • لال مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
  • کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • ادرک کٹی ہوئی 5 گرام
  • مکھن ایک کھانے کا چمچ

ترکیب

ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں اس میں پیاز ،زیرہ اور ہری مرچ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر یں ۔اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ،قیمہ ،ٹماٹر ، ہلدی ،نمک ، لال مرچ پسی ہوئی ،لال مرچ کُٹی ہوئی ،کالی مرچ ،زیرہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر اورادرک کٹی ہوئی ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔اب اس میں مٹر ڈالیں اور آٹھ سے دس منٹ بھُونائی کرنے کر لیں ۔اب اس میں پانی مکس کریں اور پندرہ سے
بیس منٹ دم پر رکھ دیں ۔درمیان میں آلو ڈالیں اور بھُونائی کرلیں ۔آخر میں مکھن ڈال کر بھُون لیں آپکا مزیدار آلو مٹر قیمہ تیار ہے ۔