شربتِ باد ا م

اجزاء
بادام دو سو گرام
چینی چھ سو گرام
پانی تین کپ
اِ لائچی کے دانے چھ عدداِ لائچی
ترکیب
۔بادام کو گرم پانی میں دو گھنٹے کے لیے بھگو ئیں اور چھلکے اُتار لیں ۔
۔گرائینڈر میں بادام ، اِ لائچی کے دانے اورپانی(ایک کپ ) ڈال کر گرائینڈ کر یں اور چھان لیں ۔
۔ اب شیرا بنانے کے لیے دوکپ پانی میں چھ سو گرام چینی ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکا لیں ۔
۔اب گرائینڈ کیاہوا بادام کا مکسچر شیرے میں ڈال کر آٹھ سے دس منٹ گاڑھا ہونے تک پکائیں اور ٹھنڈا کر کے بوتل میں ڈال لیں ۔
۔آپکا مزیدار شربتِ بادام تیار ہے ۔
۔چار سے چھ چمچ فی جگ استعمال کر یں ۔
۔ٹھنڈا کر کے پیش کریں ۔
پکانے کا وقت : تیس منٹ افراد: تین سے پانچ

نوٹ : شربتِ بادام کو دو سے تین ما ہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے ۔