اچاری ہانڈی

اجزاء

  • چکن ۵۰۰گرام
  • آئل چار کھانے کے چمچ
  • پیاز ایک عدد
  • سفید زیرہ ثابت ایک چائے کا چمچ
  • ہری مرچ دو عدد
  • ادرک کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
  • ٹماٹرکا پیسٹ ۲۵۰ گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • سفید زیرہ پیسا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پیسا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  • لال مرچ پیسی ہوئی دو چائے کے چمچ
  • میتھی کے بیج ایک چھوتھائی چائے کا چمچ
  • کلونجی ایک چھوتھائی چائے کا چمچ
  • سونف ایک چھوتھائی چائے کا چمچ
  • اچار ڈیڑھ کھانے کے چمچ
  • کریم آدھا کپ

تر کیب

پکانے والے برتن میں آئل،پیاز،سفید زیرہ،ہری مرچ کٹی ہوئی،ادرک کا پیسٹ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں۔پھر ٹماٹر کا پیسٹ،نمک،سفید زیرہ پیسا ہوا،دھنیا پیسا ہوا،گرم مصالحہ،لال مرچ پیسی ہوئی،میتھی کے بیج،کلونجی،سونف ،چکن ڈال کر دو سے تین منٹ ہلکی آنچ پردم دیں۔دم کے بعد آنچ تیز کر کے اچار اور کریم ڈال کر ہلکا سا پکائیں۔آپکی مزے دار اچاری ہانڈی تیار ہے۔
Download Now

  

اِسْپیشَل چکن ڈرم سٹک

اجزاء

  • چکن لیگ ۵۰۰ گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  • سفید زیرہ کُٹا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • دھنیا پیسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
  • ہلدی دو چائے کے چمچ
  • بیسن تین کھانے کے چمچ
  • میدہ دو کھانے کے چمچ
  • کارن فلور دو کھانے کے چمچ
  • ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ
  • لیموں کا رس تین چوتھائی کپ
  • کوکو نٹ کرش چار چائے کے چمچ
  • سرکہ ڈیڑھ کپ
  • آئل تین کھانے کے چمچ
  • دہی ایک کپ
  • انڈا ایک عدد
  • سفید زیرہ پیساہوا آدھا چائے کا چمچ

ترکیب

ہر لیگ پر چُھری سے کٹ لگائیں۔ ایک برتن میں چکن لیگز، ادرک لہسن کا پیسٹ،سرکہ،نمک،کالی مرچ اورلال مرچ کُٹی ہوئی ڈال کر مِلا کر دو گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
اب کوکنگ آئل میں ادرک لہسن کا پیسٹ،سفید زیرہ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔پھر چکن لیگ دہی ڈال کر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔درمیان میں چک کرتے رہیں ۔ پھر آنچ تیز کر کے بھونائی کر لیں اور چکن لیگز براؤن ہونے پرالگ برتن میں نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔ایک برتن میں چکن لیگزڈال کر انڈا، لیموں کا رس، نمک، ہلدی، کالی مرچ کُٹی ہوئی، کوکونٹ کرش کیا ہوا،زیرہ پیسا ہوا ،دھنیا پیسا ہوابیسن ،کارن فلور،میدہ اورکُٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا کر آدھا گھنٹہ رکھ دیں۔ اب آئل ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔آپکی مزیدار سپیشل چکن ڈرم سٹک تیار ہے ۔

Download Now