مرغ اچاری

اجزاء

  • چکن 500گرام
  • کھانے کا تیل تین کھانے کے چمچ
  • پیاز ایک عدد
  • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • ہری مرچ دو عدد
  • ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • ٹماٹر پسے ہوئے 200گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • سونف آدھا چائے کا چمچ
  • رائی کے دانے آدھا چائے کا چمچ
  • میتھی کے دانے آدھا چائے کا چمچ
  • کلونجی آدھا چائے کا چمچ
  • اچار چوپ کیا ہوا دو کھانے کے چمچ
  • گرم پانی آدھا کپ
  • گارنش ادرک ،ہرا دھنیا ،ہری مرچ

ترکیب
ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں پیاز ،ثابت زیرہ اور ہری مرچ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں ۔اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور چکن ڈا ل کر دو سے تین منٹ تک پکالیں ۔اب اس میں پسے ہوئے ٹماٹر ،نمک،ہلدی ،لال مرچ پسی ہوئی ،لال مرچ کُٹی ہوئی ،دھنیا پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،سونف ،رائی کے دانے ،میتھی کے دانے ،کلونجی ،اچار چوپ کیا ہوا اور گرم پانی ڈا ل کر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ تک دم دیں ۔اب (ادرک ،ہرا دھنیا ،ہری مرچ )کوبطور گارنش استعمال کر لیں آپکا مزیدار مرغ اچار تیار ہے ۔

  

اچاری ہانڈی

اجزاء

  • چکن ۵۰۰گرام
  • آئل چار کھانے کے چمچ
  • پیاز ایک عدد
  • سفید زیرہ ثابت ایک چائے کا چمچ
  • ہری مرچ دو عدد
  • ادرک کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
  • ٹماٹرکا پیسٹ ۲۵۰ گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • سفید زیرہ پیسا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پیسا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  • لال مرچ پیسی ہوئی دو چائے کے چمچ
  • میتھی کے بیج ایک چھوتھائی چائے کا چمچ
  • کلونجی ایک چھوتھائی چائے کا چمچ
  • سونف ایک چھوتھائی چائے کا چمچ
  • اچار ڈیڑھ کھانے کے چمچ
  • کریم آدھا کپ

تر کیب

پکانے والے برتن میں آئل،پیاز،سفید زیرہ،ہری مرچ کٹی ہوئی،ادرک کا پیسٹ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں۔پھر ٹماٹر کا پیسٹ،نمک،سفید زیرہ پیسا ہوا،دھنیا پیسا ہوا،گرم مصالحہ،لال مرچ پیسی ہوئی،میتھی کے بیج،کلونجی،سونف ،چکن ڈال کر دو سے تین منٹ ہلکی آنچ پردم دیں۔دم کے بعد آنچ تیز کر کے اچار اور کریم ڈال کر ہلکا سا پکائیں۔آپکی مزے دار اچاری ہانڈی تیار ہے۔
Download Now