اچار گوشت

اجزاء
بیف بونلیس 500گرام
مہران مکس اچار تین کھانے کے چمچ
مہران سُرخ مرچ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
مہران لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
مہران ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچ
مہران ہلدی پاوڈر ایک کھانے کا چمچ
پیاز (سلائس کٹنگ) دو عدد
ٹماٹر (سلائس کٹنگ) چھ عدد
کھانے کا تیل چارکھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
دھنیا کُٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
سبز مرچ چار عدد
دہی آدھا کپ
مکھن ایک کھانے کا چمچ
پانی حسبِ ضرورت
ترکیب
۔ایک پین میں پانی لیں اور اس میں پیاز، ٹماٹر ،مہران لہسن پیسٹ اور مہران ادرک پیسٹ ڈا ل کر دو سے تین منٹ تک پکالیں اور پانچ منٹ کے لیے دم دے کر چھان نیں اور گرائینڈ کر لیں ۔
۔اب ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں اس میں بیف ،مہران لہسن پیسٹ ،مہران ادرک پیسٹ ،نمک،مہران سرخ مرچ ،مہران ہلدی پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،دھنیا کُٹا ہوا اور سبز مرچ ڈال کرہلکا سا پکا لیں ۔
۔اب اس میں گرائینڈ کیا ہوا پیسٹ ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں اور گلنے تک دم دیں ۔
۔اب اس میں دہی او ر مہران مکس اچار ڈال کر پانچ منٹ تک بھُونائی کرلیں اور مکھن ڈال کر گارنش کر لیں ۔
آپکا مزیدار اچار گوشت تیار ہے ۔
پکانے کا وقت : ایک گھنٹہ
افراد : تین عدد

  

مرغ اچاری

اجزاء

  • چکن 500گرام
  • کھانے کا تیل تین کھانے کے چمچ
  • پیاز ایک عدد
  • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • ہری مرچ دو عدد
  • ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • ٹماٹر پسے ہوئے 200گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • سونف آدھا چائے کا چمچ
  • رائی کے دانے آدھا چائے کا چمچ
  • میتھی کے دانے آدھا چائے کا چمچ
  • کلونجی آدھا چائے کا چمچ
  • اچار چوپ کیا ہوا دو کھانے کے چمچ
  • گرم پانی آدھا کپ
  • گارنش ادرک ،ہرا دھنیا ،ہری مرچ

ترکیب
ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں پیاز ،ثابت زیرہ اور ہری مرچ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں ۔اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور چکن ڈا ل کر دو سے تین منٹ تک پکالیں ۔اب اس میں پسے ہوئے ٹماٹر ،نمک،ہلدی ،لال مرچ پسی ہوئی ،لال مرچ کُٹی ہوئی ،دھنیا پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،سونف ،رائی کے دانے ،میتھی کے دانے ،کلونجی ،اچار چوپ کیا ہوا اور گرم پانی ڈا ل کر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ تک دم دیں ۔اب (ادرک ،ہرا دھنیا ،ہری مرچ )کوبطور گارنش استعمال کر لیں آپکا مزیدار مرغ اچار تیار ہے ۔