تین اقسام کی سلاد

کچومرسلاد
اجزاء
پیاز ایک عدد
نمک حسبِ ذائقہ
کھیرا دو عدد
ٹماٹر تین عدد
سبز مرچ ایک عدد
سبز دھنیا ایک کھانے کا چمچ
فریش لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کاچمچ

ترکیب
۔ایک برتن میں پیا زلیں اور اس کو نمک سے دھو لیں اور چھان کر نچوڑ لیں ۔
۔اب ایک باؤ ل میں پیاز ،کھیرا ،ٹماٹر ،سبز مرچ ،سبز دھنیا ،لیموں کا رس ،نمک اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں ۔
آپکی مزیدار کچومر سلاد تیار ہے ۔
بنا نے کا وقت: بیس منٹ افراد: دو عدد
ریڈ بین سلاد
اجزاء
سبز شملہ مرچ آدھی
اُبلے ہوئے لوبیا تین سو گرام
لال شملہ مرچ آدھی
پارسلی ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
کیچپ ایک کھانے کا چمچ
زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کاچمچ
پیاز ایک عدد

ترکیب
۔ایک باؤل میں اُبلے ہوئے لوبیا لیں اور اس میں پیا ز،لال شملہ مرچ ،سبز شملہ مرچ، ٹماٹر،پارسلی ،نمک،کالی مرچ پاؤڈر ،کیچپ ،زیتون کا تیل اور لیموں کا رس ڈال کر مکس کرلیں ۔
آپکی مزیدار ریڈ بین سلاد تیار ہے ۔
بنانے کا وقت: بیس منٹ افراد: دو عدد

مکرونی سلاد
اجزاء
پانی حسبِ ضرورت
مکرونی دو سو گرام
نمک حسبِ ذائقہ
کھانے کا تیل ایک کھانے کاچمچ
گاجر دس گرام
بند گوبھی بیس گرام
سفید مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹو کیچپ ایک کھانے کاچمچ
زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ

ترکیب
۔ایک پیین میں پانی لیں اور اس میں مکرونی ،نمک اور کھانے کا تیل ڈال کر اُبال لیں ۔
۔اب ایک باؤل میں اُبلی ہوئی مکرونی لیں اور اس میں سبز شملہ مرچ ، لال شملہ مرچ ،ٹماٹر ،گاجر ،سبز دھنیا ،بند گوبھی ،نمک،سفید مرچ پاؤڈر، ٹماٹو کیچپ،لیموں کا رس اور زیتون کا تیل ڈال کر مکس کرلیں ۔
آپکی مزیدار مکرونی سلاد تیار ہے ۔
بنانے کا وقت: بیس منٹ
افراد: دو عدد