فنگرفِش

اجزاء

  • مچھلی بونلیس(بہیکٹی) 400 گرام
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • میدہ دو کھانے کے چمچ
  • مسٹرڈ ایک کھانے کا چمچ
  • سفید مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • کارن فلور دو کھانے کے چمچ
  • انڈا ایک عدد
  • بریڈ کرم حسبِ ضرورت
  • چوپ گاجر آدھا چائے کا چمچ
  • چوپ کوکمبر آدھا چائے کا چمچ
  • چوپ ہرا پیاز آدھا چائے کا چمچ
  • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
  • مایو نیز چھ کھانے کے چمچ

ترکیب

چار سو گرام مچھلی کے لمبے لمبے ٹکڑے کر لیں۔ایک برتن میں فش لیں اس میں نمک ،لیموں کا رس ،ادرک لہسن کا پیسٹ ، میدہ ، مسٹرڈ ،سفید مرچ پاؤڈر، کارن فلور ،اور انڈا ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کر لیں اور بیس سے پچیس مِنٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔اب فش کو بریڈ کرم لگا لیں ۔اب تیار شدہ فش کو فرائی کر لیں ۔آپکی مزیدار فنگر فش تیار ہے ۔
ٹاٹر سوس :چوپ گاجر ،چوپ کوکمبر ،چوپ ہرا پیاز ،لیموں کا رس اور مایو نیز ڈال کر مکس کر لیں۔
فنگر فِش کو ٹاٹر سوس کے ساتھ سرو کریں۔