چکن سٹیم روسٹ

اجزاء

  • مرغی ایک عدد(ایک چھوتھائی کٹنگ)
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • دہی ایک پیالی
  • ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
  • لال مرچ کُٹی ہوئی تین چائے کے چمچ
  • لال مرچ پیسی ہوئی دو چائے کے چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ پیسا ہوا ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • پیلا رنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • دھنیا پیسا ہوا ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • میدہ دو کھانے کے چمچ
  • کارن فلور دو کھانے کے چمچ
  • انڈا دو عدد
  • آئل حسبِ ضرورت

ترکیب

ایک برتن میں چکن کے بڑے بڑے ٹکڑے کر ڈالیں نمک ،دہی،لہسن ادرک کا پیسٹ،لیموں کا رس،لال مرچ کُٹی ہوئی،لال مرچ پیسی ہوئی،کالی مرچ کُٹی ہوئی،زیرہ پیسا ہوا،پیلا رنگ،دھنیا پیسا ہوا،میدہ،کارن فلوراور انڈاڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ پکانے والے برتن میں حسبِ ضرورت آئل ڈال کرڈیپ فرائی کر لیں۔ سٹیمر میں پانی ڈال کر فرائی کیے ہوئے چکن کو بیس سے پچیس منٹ کے لیے سٹیم دے کر رکھ دیں۔اب اپکاچکن سٹیم روسٹ تیار ہے۔