اسپیگٹی وِدمیٹ بالز

اجزاء

  • چکن یا بیف یا مٹن یافیش کا قیمہ ۵۰۰ گرام
  • اسپیگٹی۲۰۰ گرام
  • آئل ایک چوتھائی کپ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • پارمیزان چیز تین کھانے کے چمچ
  • اوریگانو پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • پارسلے(چوپ) چار کھانے کے چمچ
  • کُٹی ہوئی لال مرچ دو چائے کا چمچ
  • پیاز(چوپ) آدھی
  • ہری مرچ ایک چائے کا چمچ
  • بریڈ کرم چار کھانے کے چمچ
  • کارن فلور ایک چائے کا چمچ
  • میدہ ایک چائے کا چمچ
  • زیتون کا تیل تین کھانے کے چمچ
  • لہسن(چوپ) ایک چائے کا چمچ
  • ٹماٹو کیچپ ڈیڑھ کپ
  • لیموں کا رس دو چائے کا چمچ
  • ٹماٹر(چوپ) دو چائے کے چمچ

ترکیب

ایک برتن میں چکن قیمہ،نمک،پارمیزان چیزدو کھانے کے چمچ، اوریگانو پاؤڈر،پارسلے دو چائے کے چمچ، کُٹی ہوئی لال مرچ،پیاز، ہری مرچ کٹی ہوئی،بریڈ کرم،کارن فلوراور میدہ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ملانے کے بعد قیمہ کے کوفتے (میٹ بالز) بنا لیں۔ پکانے والے بر تن میں پانی، نمک، آئل، ڈال کر اُبال لیں اُبل جانے پر اسپیگٹی ڈال کر تین سے چار منٹ تک اُبال لیں اور چیک کرتے رہیں کہ گل گیا ہے کہ نہیں۔گل جانے پر ایک برتن میں الگ نکال لیں۔پین میں زیتون کا تیل ، لہسن چوپ ہوا ہو،کوفتے یا میٹ بالز ڈال کر ہلکی آنچ پر لائٹ براؤن ہونے تک دم پر رکھ دیں۔ چیک کرتے رہیں کہ لا ئٹ براؤن ہو گئے ہیں کہ نہیں۔لائٹ براؤن ہونے پر ٹماٹو کیچپ، لیموں کا رس،پارمیزان چیز ایک چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ ، اور یگانو پیسا ہوا آدھا چائے کا چمچ،چوپ پارسلے ایک چائے کا چمچ،ٹماٹر چوپ دو چائے کے چمچ ڈال کر تین سے چار منٹ تک دم پر رکھ دیں۔اب ایک برتن میں اُبلی ہوئی اسپیگٹی ڈال کر میٹ بالزاورگریوی ڈال کر سرف کریں۔ آپکی مزے داراسپیگٹی وِد میٹ بالز تیار ہیں۔
Download Now

Download Now
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>