سِندھی دَم بریانی

اجزاء

  • چکن ۲۵۰ گرام
  • چاول ۳۰۰ گرام
  • اُبلے ہوئے آلو ایک عدد
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • آئل دو کھانے کے چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • ٹما ٹر کا پیسٹ ۲۰۰ گرام
  • زیرہ پیساہوا ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پیسا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • گرم مصالحہ پیسا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ پیسی ہوئی دو کھانے کے چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • مکھن ایک چائے کا چمچ
  • سوکھی میتھی ایک چائے کا چمچ
  • گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • براؤن پیاز ایک کھانے کا چمچ
  • زعفران کا پانی ایک چائے کا چمچ
  • مکھن یا آئل ایک چائے کا چمچ
  • میدہ ۵۰ گرام
  • ایسٹ ۵ گرام
  • دودھ آدھا کپ
  • چینی ۱۰ گرام
  • ٹماٹر،ہرادھنیا،ادرک،ہری مرچ،لیموں

تر کیب

پکانے والے برتن میں آئل، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر دو سے تین منٹ کے لیے فرائی کریں۔پھر ٹما ٹر پیسٹ،نمک، سفید زیرہ پیسا ہوا، دھنیا پیسا ہوا،گرم مصالحہ،لال مرچ پیسی ہوئی ،کالی مرچ کُٹی ہوئی اورہلدی ڈال کر اچھی طرح بھونائی کریں۔اچھی طرح بھونائی کر کے چکن،مکھن ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ادرک، ہرا دھنیا، ہری مرچ کٹی ہوئی،اُبلے ہوئے آلو ڈال لیں۔مصالحہ تیار ہے۔ایک ہانڈی میں تیارکیا ہوا مصالحہ کی تہہ لگائیں پھر اُبلے ہوئے چاول کی تہہ لگائیں پھر گرم مصالحہ ،ر میتھی ، براؤن پیاز،ٹما ٹر،ہرا دھنیا ،ہری مرچ ،ادرک ،لیموں،چھڑک دیں پھر تیار کیا ہوا امصالحہ کی تہہ لگائیں پھر چاول کی تہہ لگائیں پھر گرم مصالحہ ،ر میتھی ، براؤن پیاز،ٹما ٹر،ہرا دھنیا ،ہری مرچ ،لیموں،ادرک،چھڑک دیں اور زعفران کا پانی ڈال کرایلو منیم فوئل رکھ کر جلتا ہوا انگارہ رکھ دیں۔پھر ایک برتن میں میدہ،مکھن ،دودھ، چینی،ایسٹ،نمک ڈال کر گوند لیں اور بیلن سے پھیلا لیں اور ہانڈی پر لگا لیں او 375 ڈگری ٹمپریچرپر رکھ کر ر چار سے چھ منٹ کے لیے اوون بیک کر لیں۔آپکی مزے دار سِندھی دَم بریانی تیار ہیں
Download Now

Download Now
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>