Ingredients
اجزا ء آلو تین سو گرام پیاز ایک عدد سبز دھنیا پانچ گرام بریڈ کرم ایک کپ ؒ لال مرچ پاؤڈر ۱یک کھانے کا چمچ لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کاچمچ دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ نمک حسبِ ذائقہ لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ انڈا دو عدد ترکیب ۔ایک برتن میں اُبلے ہوئے آلو لیں اور اس میں پیاز ،سبز دھنیا ،بریڈکر م،لال مرچ پاؤڈر ، دھنیا پاؤڈر، ادر ک لہسن پیسٹ ،نمک اور لیموں کا رس ڈال کر گوندھ لیں ۔ ۔اب اس کے بالز بنا لیں ۔ ۔ایک پلیٹ میں بریڈکرم ،لال مرچ کُٹی ہوئی اورثا بت زیرہ ڈا ل کر مکس کرلیں ۔ ۔اب بالز کو انڈے میں ڈپ کر کے بریڈ کرم لگا کر گو لڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔ آپکے مزیدار پوٹیٹو لولی پوپس تیار ہیں ۔ سوس بنانے کا طریقہ : ایک باؤل میں مائیونیز (تین کھانے کے چمچ)دہی (ایک چوتھائی کپ )پیازچوپ (دو کھانے کے چمچ)سبزدھنیا (ایک کھانے کا چمچ) چینی (ایک کھانے کاچمچ)نمک (حسبِ ذائقہ ) ڈال کر اچھی طرح ملا لیں پکانے کا وقت: تیس منٹ افراد : تین