اجزاء
K&N’s Mughlai Tikka 515گرام
زعفران 10-12
کھانے کا تیل 5-6 کھانے کے چمچ
ایلایچی 4عدد
کالی مرچ 4-5 عدد
لونگ 3-4عدد
دارچینی 1عدد
ادرک لہسن پیسٹ 2چائے کا چمچ
فرائی کیے ہوئے پیاز 1کپ
کاجو(بھیگے ہوئے) 12-15عدد
دھنیا پاؤڈر 2چائے کے چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
دہی 4کھانے کے چمچ
کیوڑا 3-4 قظرے
زیرہ پاؤڈڑ 1چائے کا چمچ
ترکیب
مغلائی تکہ کو پیکٹ پر دی گئی ہدایات کے مطابق تیار کر لیں۔
ایک گرائینڈر میں فرائی کیے ہوئے پیاز، کاجو اور پانی ڈال کر اچھی طرح گرائینڈ کر لیں۔پیسٹ تیار ہے
ایک پین میں کھانے کا تیل اور گھی کو گرم کر لیں۔
اب اس میں سبز ایلایچی، کالی مرچ، لونگ، دارچینی اور تھوڑی دیر کے لیے فرائی کر لیں۔
اب اس میں تیار کیا ہوا پیسٹ ڈال کر ایک سے دو منٹ تک پکا لیں۔
اب اس میں نمک، زیرہ پاؤڈر، ادرک لہسن پیسٹ، دہی، لال مرچ، دھنیا، گرم مصالحہ ڈال دیں۔
اب پین کو ڈھک دیں اور دو سے تین منٹ تک پکا لیں۔
اب پین میں تیار کیا ہوا مغلائی تکہ، زاعفران، کیوڑا ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں۔
زعفران، بادام، اور فرائی کی ہوئی پیاز سے گارنش کر لیں۔
پکانے کا وقت :
40 Minutesافراد :
3-4