Make and freeze kabab recipes which are best to save your time in Sehri in case you’re getting late. Make these delicious kababs and freeze them for later use. Try these Ramzan special recipes make and freeze kabab and share your feedback with us.
Shami Kabab Recipe
Ingredients:
700 gm Beef Mince
200 gm Split Chickpeas
2 Onion
15 gm Ginger
5 Garlic Clove
8 Whole Red Chili
Salt (As Needed)
1 TBSP Whole Cumin
1 TBSP Coriander Powder
1 TBSP Whole Black Pepper
5 Cloves
2 Black Cardamom
1 TSP Cinnamon Powder
3 Cup Water
2 Eggs
4-5 Green Chilli
10 gm Green Coriander
Kisan Cooking Oil (As Needed For Frying)
Preparation:
1. Add Beef Mince in a Bowl. Add Split Chickpeas (soaked), 1 medium Onion, Ginger, Garlic, Whole Red Chili, Salt, Whole Cumin, Coriander Powder, Whole Black Pepper, Cloves, Black Cardamom, Cinnamon Powder, Water and cook it for 30-35 Minutes
2. Now Add this prepared Beef Mince in a Grinder and Grind it well
3. Now take this grinded Mince in a bowl then add Green Chili,1 medium chopped Onion, Green Coriander, 1 Egg and mix it well
4. Now make Shami Kababs from this prepared Mixture
5. Add Kisan Cooking Oil in a pan. let it some warm.
6. Now dip Shami Kababs in Egg and shallow fry them.
7. Your Tasty Beef Shami Kababs are ready to serve
ریشمی کباب
اجزاء
چکن 700 گرام
نمک حسبِ ذائقہ
سبز مرچ 6عدد
پیاز 1عدد
مکھن 200گرام
سبز دھنیا 5گرام
لہسن 3جوّئے
ادرک 5گرام
دھنیا پاؤڈر 2چائے کے چمچ
زیرہ پاؤڈڑ 1-1/2چائے کے چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر 1چائے کاچمچ
کالی مرچ پاؤڈر 1چائے کاچمچ
سفید مرچ پاؤڈر 1چائے کاچمچ
کوکونٹ پاؤڈڑ 2کھانے کے چمچ
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
ترکیب
ایک بلینڈر لیں اور اس میں چکن ،سفید مرچ پاؤڈر ،نمک،کالی مر چ پاؤڈر ،سبز دھنیا ،پیاز ،کوکونٹ پاؤڈر ،دھنیا کُٹا ہوا ،گرم مصالحہ پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،ادرک لہسن کُٹی ہوئی اورسبز مرچ ڈال کر بلینڈ کرلیں ۔
۔اب اسے تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں ۔
۔اب تیار کیے ہوئے مکسچر کے کباب بنا لیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور تیار شدہ کباب ڈال کر آدھے فرائی کرلیں ۔
۔اب ایک فرائی کباب کو 180ڈگری سینٹی گریڈ پر 10منٹ کے لیے اوون بیک کرلیں ۔
۔آپکے مزیدار کباب تیا رہیں ۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ
افراد: تین عدد
آلو کے سیخ کباب
اجزاء:
آلو ابلے اور باریک کٹے ہوئے 2عدد
باریک کٹی ہوئی گاجریں آدھا کپ
چوپڈ بند گوبھی 1کپ
چوپڈ پیاز 1چوھائی کپ
چوپڈ ہرا پیاز آدھا کپ
باریک کٹی ہوئی چقندر آدھا کپ
دھنیے کے پتے 4کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 2چائے کے چمچ
امچورپاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
چوپڈ ہری مرچیں 2-3عدد
بریڈ کرمز 3چوتھائی کپ
کھانے کا تیل 2-3کھانے کے چمچ
چٹنی کے اجزاء:
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر 3-4عدد
بھگوئی ہوئی لال مرچیں 2کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کٹا ہوا ذیرہ 1چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ 2چائے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
املی کا گودا آدھا کپ
شکر 4کھانے کے چمچ
پانی حسبِ ضرورت
سیخ کباب ترکیب:
ایک باؤل میں سیخ کباب کے تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب لکڑی کی سیخ پر آئل لگا ئیں او ر تیار کیا ہوا مکسچر اس سیخ پر لگا کر کباب بنا کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں کباب گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
چٹنی ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹرڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
پھر اس میں نمک، لال مر چ پیسٹ، چاٹ مصالحہ، لال مرچ پاؤڈر اور کٹا ہوا ذیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے پکائیں۔
اب اس میں املی کا گودا ڈال کر دو منٹ کے لئے پکائیں۔
چٹنی تیار ہے۔
تیاری کا وقت :30 منٹ
پکانے کا وقت :10 منٹ
افراد : 5-6
دہی کے کباب ریسپی
اجزاء:
دہی 1کپ
کاٹیج چیز 2تہائی کپ
چیڈر چیز 3کھانے کے چمچ
پیاز 1چوتھائی کپ
بیسن 3کھانے کے چمچ
سبز دھنیا 2کھانے کے چمچ
سبز مرچیں 2کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈڑ آدھا چائے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
چینی آدھا چائے کا چمچ
الائچی پاؤڈر 1چٹکی
نمک حسبِ ذائقہ
بریڈ کرمز کوٹنگ کے لئے
ترکیب:
ململ کے کپڑے میں ایک کلو دہی ڈال کر اچھی طرح بند کر لیں اور چھ سے آٹھ گھنٹے کے لئے رکھ دیں جب تک دہی سے پانی نکل جائے۔
اب ایک باؤل میں دہی، کاٹیج چیز، چیز، پیاز، بیسن، سبز دھنیا، سبز مرچیں، گرم مصالحہ پاؤڈر، ذیرہ پاؤڈر، چینی، الائچی پاؤڈر اور نمک ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کر کے کباب بنا لیں۔
پھر کبابوں کو بریڈکرمز میں کوٹ کر کے تیز آنچ پرلائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
تیاری کا وقت :15 منٹ
پکانے کا وقت :15 منٹ
افراد : 3-4
چکن نوڈلز کباب ریسپی
اجزاء:
چکن بون لیس آدھا کلو
سپیگٹی آدھا کپ
بریڈ کرمز آدھا کپ
شملا مرچ 1چوتھائی کپ
گاجریں 1چوتھائی کپ
سبز پیاز 1چوتھائی کپ
پودینہ 2کھانے کے چمچ
ادرک 1چائے کا چمچ
لہسن 1چائے کا چمچ
سویا ساس 2کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
گرم مصالحہ 1چائے کا چمچ
کٹی لا ل مرچ 1اور آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
چوپڈ سبز مرچیں 1اور آدھا کھانے کا چمچ
پھینٹے ہوئے انڈے 2-3عدد
بریڈ کرمز کوٹنگ کے لئے
ترکیب:
ایک باؤل میں نمک، پانی اور سپیگٹی ڈال کر ابا ل لیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب چکن کو اچھی طرح ابال لیں جب تک اچھی طرح پک جائے اور چکن کو باریک کاٹ لیں۔
پھر ایک باؤل میں نوڈلز، چکن، شملا مرچ، گاجریں، سبز پیاز، سبز مرچیں، پودینہ اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب اس میں سویا ساس، نمک، گرم مصالحہ، کٹی لال مرچ، کالی مرچ اور بریڈ کرمز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اپنی مرضی کی شکل کے کباب بنا کر انڈے میں ڈِپ کریں اور بریڈ کرمز میں کوٹ کر کے فرائی کر لیں۔
تیاری کا وقت :10 منٹ
پکانے کا وقت :40 منٹ
افراد : 4-5
چیز پٹاٹو کٹلٹس ریسپی
اجزاء:
آلو 1کلو
بریڈ کرمز آدھا کپ
سبز دھنیا آدھا کپ
سبز مرچیں 1کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سبز پیاز 1چوتھائی کپ
اٹالین سیزننگ 1کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ہلدی 1چائے کا چمچ
انڈہ کوٹنگ کے لئے
بریڈ کرمز کوٹنگ کے لئے
موزریلا چیز حسبِ ضرورت
ترکیب:
ایک پین میں پانی، آلو ڈال کر اچھی طرح ابال کرچھیل لیں اورکوٹ لیں۔
اب ایک باؤل میں ابلے، کٹے ہوئے آلو، بریڈ کرمز، دھنیا، سبز مرچیں، کالی مرچیں، نمک، سبز پیاز، اٹالیں سیزننگ، لال مرچ پاؤڈراور ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
پھر تھوڑا سا آلو ؤں کا مکسچر لیں اور اس پر چیز بلاک رکھ کر کٹلٹس کی شکل بنا لیں۔
اب انڈے اور بریڈ کرمز کے ساتھ کوٹ کریں اور لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
مزیدار چیز پٹاٹو کٹلٹس تیار ہیں اورچِلی سوس کے ساتھ سرو کریں۔
تیاری کا وقت: 15-20منٹ
پکانے کا وقت: 20-25منٹ
افراد: 3-4
دال کے کباب
اجزاء:
دال چنا 1کپ
پیازچوپڈ 1کپ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
ذیرہ 1چائے کا چمچ
ثابت لال مرچ 6-8
نمک حسبِ ذائقہ
پانی حسبِ ضرورت
دھنیا آدھا کپ
ہری مرچ 2-3
لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ 1چائے کا چمچ
آم چور پاؤڈر 1چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
آلو (میشڈ) 1کپ
سویا ساس 1چائے کا چمچ
انڈے(پھینٹے ہوئے) 2عدد
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
ترکیب:
ایک برتن میں دال چنا ، پیاز، ادرک لہسن پیسٹ، ذیرہ، نمک، ثابت لال مرچ اور پانی ڈالیں۔
ڈھکن سے ڈھانپکر پانی خشک ہونے دیں اور دال گلنے تک پکائیں ۔
اب ایک چوپر میں ابلی ہوئی دال کا مکسچر، دھنیا ، ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح باریک کر لیں۔
پھر ایک پاؤل میں باریک کیا ہوا دال کا مکسچر، میشڈ آلو ، سویا ساس ، مسٹرد پیسٹ ، لال مرچ پاؤڈر، آم چور پاؤڈر، چاٹ مصالحہ ،گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور کباب بنالیں۔
کباب کوانڈوں میں کوٹ کریں اور ہلکی آنچ پر فرائی کریں۔
کیچپ اور چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
تیاری کا وقت :10 منٹ
پکانے کا وقت :40-45 منٹ
افراد : 4-5
بیف شامی کباب
اجزاء
بیف قیمہ 700گرام
دال چنا 200گرام
پیاز 2عدد
ادرک 15گرام
لہسن 5 جوّئے
ثابت لال مرچ 8عدد
نمک حسبِ ذائقہ
ثابت زیرہ 1کھانے کا چمچ
خشک دھنیا 1کھانے کا چمچ
ثابت کالی مرچ 1کھانے کا چمچ
لونگ 5عدد
بڑی اِلائچی 2عدد
دار چینی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
پانی 3کپ
کسان کوکنگ آئل حسبِ ضرورت
سبز مرچ 4-5عدد
انڈے 2عدد
سبز دھنیا 10گرام
ترکیب
۔ایک باؤل میں بیف قیمہ لیں اور اس میں دال چنا ،پیاز(ایک عدد) ،ادرک ،لہسن ،ثابت لال مرچ ،نمک ،ثابت زیرہ ،خشک دھنیا ،ثابت کالی مر چ،لونگ ،بڑی الائچی ،دار چینی پاؤڈر اورپانی ڈا ل کر تیس سے پینتیس منٹ تک پکالیں ۔
۔ اب ایک گرائینڈر میں تیار کیاہوا بیف قیمہ لیں اور گرائینڈ کرلیں ۔
۔اب اس میں سبز مرچ ،پیاز ،سبز دھنیا اورانڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔
۔اب تیار کیے ہوئے مکسچر کے شامی کباب بنا لیں ۔
۔اب تیار کیے ہوئے شامی کباب کو انڈے میں ڈپ کریں اور کسان کوکنگ آئل میں شیلو فرائی کرلیں ۔
۔آپکے مزیدار بیف شامی کباب تیار ہیں ۔
تیاری کا وقت :بیس منٹ
پکانے کا وقت :تیس منٹ
افراد : تین
چکن ریشمی چپلی کباب ریسپی
کباب بنانے کے اجزاء:
چکن قیمہ 800گرام
سبز مرچیں 3-4عدد
نمک حسبِ ذائقہ
سفید مرچ 1چائے کا چمچ
پیاز 1عدد
سبز دھنیا 1چوتھائی کپ
چنے کا پاؤڈر 1چوتھائی
انڈہ 1عدد
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کاچمچ
کریم 4کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
املی چِلی چٹنی کے اجزاء:
املی پانی 1کپ
آم کا پاؤڈر آدھا کھانے کا
ذیرہ 1چائے کا چمچ
ثابت لال مرچیں 3عدد
پودینے کے پتے 1چوتھائی کپ
سبز مرچیں 4عدد
پیاز 1چوتھائی کپ
چٹنی بنانے کی ترکیب:
ایک بلینڈر میں املی کا گودا، آم کا پاؤڈر، ذیرہ، سرخ مرچیں، پودینہ، دھنیے کے پتے، سبز مرچیں اور پیاز ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح بلینڈ کر لیں (اگر ضرورت ہو تو پانی بھی ڈالیں)۔
کباب بنانے کی ترکیب:
ایک چو پر میں قیمہ، سبز مرچیں، نمک، سفید مرچیں، پیاز، دھنیا، چنے کی دال کا پاؤڈر، انڈہ، مکھن، کالی مرچ، دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ، ادرک لہسن پیسٹ اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح چوپ کر لیں۔
اب اپنے ہاتھوں کو گریس کر کے قیمہ سے گول شکل کے کباب بنا لیں۔
پھر اس کباب پر ٹماٹر سلائس رکھیں۔
اب کبابوں کو دونوں سائیڈوں سے لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
مزیدار ریشمی کباب تیار ہیں، املی چٹنی کے ساتھ سر و کریں۔
تیار ی کا وقت: 15-20منٹ
پکانے کا وقت: 30-35منٹ
افراد: 4-5
بوہری کباب
بوہری کباب بنانے کے اجزاء
بریڑ سلائس 2 عدد
دودھ 1 کپ
چکن قیمہ آدھا کلو
فرائی کی ہوئی پیاز 1 عدد
نمک 1عدد
اُبلے ہوئے آلو(درمیانے) 2 عدد
سویاسوس 1کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچ
کُٹی ہوئی لال مرچ 1 چائے کا چمچ
انڈا 1عدد
پیاز(چوپ) 2 عدد
پودینہ آدھی گڈھی
کھانے کاتیل حسبِ ضرورت
بوہری کباب بنانے کاطریقہ:
ایک برتن میں بریڈ سلائس اوردودھ ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے بھیگو دیں۔
ایک گرائینڈر میں چکن قیمہ ، نمک، فرائی کی ہوئی پیاز، بھیگی ہوئی بریڈ ڈال کر اچھی طرح گرائینڈ کر لیں۔
اب اس میں اُبلے ہوئے آلو، سویا سوس، کالی مرچ، ادرک لہسن پیسٹ، لال مرچ کُٹی ہوئی،انڈا ڈال کر اچھی طرح گرائینڈ کر لیں۔
اب اس میں پیاز، پودینہ ڈال کر گرائینڈ کر لیں۔
اب ہاتھوں پر ہلکا سا تیل لگا کر تیار کیے ہوئے مکسچر کے کباب بنا لیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل ڈال کر کباب کو شیلو فرائی کر لیں۔
تیاری کا وقت :15منٹ
پکانے کا وقت :25منٹ
افراد :2-3