اجزاء میدہ 2-1/2کپ پانی 1-1/2کپ زیرہ ثابت 1چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ اجوائن 1/2چائے کا چمچ آلو 2عدد گاجر 1عدد مٹر 10گرام پیاز 1عدد ہری مرچ 2عدد سبز دھنیا 5گرام نمک حسبِ ذائقہ چاٹ مصالحہ 1چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ لا ل مرچ کُٹی ہوئی 1چائے کا چمچ چکن 200گرام پالک 200 گرام ترکیب ۔ایک باؤل لیں اوراس میں میدہ ،نمک،کالی مرچ پاؤڈر ،ثابت زیرہ ،اجوائن ،پانی ڈال کر مکس کرلیں اور پندرہ منٹ تک رکھ دیں ۔ ۔اب ایک باؤل لیں اوراس میں اُبلے ہوئے آلو ،اُبلی ہوئی گاجر ،اُبلے ہوئے مٹر ،پیاز ،سبز مرچ ،سبز دھنیا ،نمک ،لال مرچ کُٹی ہوئی ، چاٹ مصالحہ ،دھنیا پاؤڈر اورزیرہ پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں ۔ ۔اب رتیار کی ہوئی سموسے کی ڈو کو بیلنے کی مددسے چکور شکل میں بیل لیں ۔ ۔اب اس پر اُبلی ہوئی پالک پھیلا لیں اوراس پر تیار شدہ سبزی کا پیسٹ اوراُبلا ہوا چکن ڈال کر رول کر لیں ۔ ۔اب اسے گول گول رِنگ کی شکل میں کا ٹ کر اس پر پانی ملا میدہ لگا لیں ۔ ۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں تیا ر شدہ رِنگز کو ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں ۔ ۔آپکے مزیدار پِن ویل سموسہ تیار ہیں ۔ ۔پکانے کا وقت: تیس منٹ افراد: تین عدد