اجزا لال جیلی سو گرام ایک لیٹر دودھ کیلے دو عدد انگور ڈیڑھ سو گرام آم ڈیڑھ سو گرام کسٹرڈ پاؤڈر آدھا کپ سوّیاں سو گرام چینی آدھا کپ ونیلا ایسنس ۱یک کھانے کا چمچ کشمش پچاس گرام بادام چوپ پچاس گرام پستہ چوپ پچاس گرام کریم آدھا کپ مکس فروٹس ڈیڑھ سو گرام ترکیب ۔اب ایک پین میں دودھ لے کر ہلکا سا پکا لیں ۔ ۔اب اس میں کسٹرڈ پاؤڈرکو تھوڑے سے دودھ میں حل کر کے ڈال دیں ۔ ۔اب اس میں سویاں ڈال دیں۔ ۔ اب اس کو پانچ منٹ تک پکا لیں۔ ۔اب اس میں چینی،ونیلا ایسنس ،کشمش،بادام ،پستہ ڈا ل کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں اور ٹھنڈا کر لیں ۔ ۔اب اس میں مکس فروٹس انگور، آم،کیلا،،کریم اور جیلی ڈال کر مکس کر کے گارنش کر لیں۔ آپکی مزے دار لبِ شیریں تیار ہے۔ پکا نے کا وقت: تیس سے پینتیس منٹ افراد: تین عدد