Making cooking much more easier by sorting out your menu for Iftar 5 days Iftar menu recipes you can follow to make variety of tasty food in Iftar to treat your family everyday. If you follow this 5 days Iftar menu recipe do let us know.
Aloo Samosa Recipe
آلو سموسہ ریسپی>
سموسہ پٹی بنانے کے اجزا
میدہ 3 کپ
نمک 1 چائے کا چمچ
زیرہ 1 چائے کا چمچ
کھانے کا تیل 3کھانے کا چمچ
پانی حسبِ ضرورت
فلنگ بنانے کے اجزاء
آلو(اُبال کے پیس لیں) 3 عدد
کھانے کا تیل 2 کھانے کے چمچ
زیرہ(کُٹا ہوا) 1 چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ کُٹی ہوئی 1 چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
پیاز(چھوٹی) ایک عدد
سبز دھنیا 2 کھانے کے چمچ
سبز مرچ 2
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
سموسہ پٹی بنانے کی ترکیب
ایک برتن میں میدہ، نمک، زہرہ، کھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اب اس میں تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر گوندھ لیں۔
اب اس کے پیڑے بنا کر بیل لیں اور اس کو آدھا کا ٹ لیں ۔
سموسہ پٹی تیار ہے۔
سموسہ فلنگ بنانے کی ترکیب
ایک پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر گرم کر لیں اب اس میں زیرہ، دھنیا ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔
اب اس میں نمک، لال مرچ، ہلد ی ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔
اب اس میں پیسے ہوئے آلو ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اب اس میں پیاز، سبز دھنیا، ہری مرچ ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں
سموسہ اسمبلنگ
سموسہ پٹی کے کناروں پر ہلکا ہلکا پانی لگا لیں اور اس کو سموہ کی طرح سے بند کر لیں اور اس میں تیار کی ہوئی آلو کے مصا لحہ ڈال کر بند کر دیں۔
اب اس کو گرم تیل میں ڈال کر فرائی کر لیں۔
آپکے مزے دارآلو کے سموہ تیار ہے۔
پکانے کا وقت :30منٹ
افراد :2-3
املی آلو بخارے کا شربت
اجزاء:
آلو بخارا 300گرام
املی 250گرام
پانی 4کپ
کالا نمک 1چائے کا چمچ
ترکیب:
ایک باؤل میں املی اور پانی ڈال کر ایک گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔
اب اس املی کی گھٹلیاں نکال دیں اور املی کا گودا سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر ایک باؤل میں آلو بخارا اور پانی ڈال کر ایک سے دو گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔
اب اس آلو بخارے کی بھی گھٹلیاں نکال دیں اور آلو بخارے کا گودا سائیڈپر رکھ دیں۔
پھر ایک بلینڈر میں املی کا گودا اور آلو بخارے کا گودا ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں اور چھان لیں ۔
پھر ایک پین میں پانی اور چینی ڈال کر چینی حل ہونے تک پکائیں۔
اب اس میں املی آلو بخارے کا مکسچر اور کالا نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر دس منٹ کے لئے پکائیں۔
پھر اسے ٹھنڈا ہونے دیں ۔
تیاری کا وقت :5 منٹ
پکانے کا وقت :20 منٹ
بریڈ پکوڑا ریسپی
کوٹنگ مکسچراجزاء:
بیسن 1اور آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہv
اجوائن آدھا چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
بیکنگ سوڈا 2چٹکیاں
پانی حسبِ ضرورت
پکوڑا فلنگ اجزاء:
آلو 2عدد
پالک 3-4کپ
پیاز 1عدد
امچور آدھا چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
ہری مرچیں 1-2عدد
ہرا دھنیا 2کھانے کے چمچ
لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
کٹا ہوا ذیرہ آدھا چائے کا چمچ
بریڈ سلائیسیز 08-10عدد
کوٹنگ مکسچر ترکیب:
ایک باؤل میں میدہ، نمک، اجوائن، لال مرچ اور بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب تھوڑا تھوڑا کر کے پانی ڈالیں اور پندرہ منٹ کے لئے سائیڈ پر رکھ دیں۔
پکوڑا فلنگ ترکیب:
ایک باؤل میں ابلے ہوئے آلو، پالک، پیاز، امچور پاؤڈر، نمک، ہری مرچیں، دھنیے کے پتے، لال مرچ پاؤڈر اور کٹا ہوا ذیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب ایک بریڈ سلائس لیں اور اس پر پکوڑا فلنگ پھیلا کر دوسری بریڈ رکھ کر بند کر دیں۔
پھر بریڈ کو اپنی مرضی کی شکل میں کاٹ کر کوٹنگ مکسچر میں ڈال دیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے بریڈ پکوڑا کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
کیچپ یا چِلی گارلک ساس کے ساتھ سرو کر دیں۔
تیاری کا وقت :20-25 منٹ
پکانے کا وقت :10 منٹ
افراد : 5-6
میک اینڈ چیز بریڈ رول ریسپی
اجزاء:
میکرونی 1کپ
موزریلا چیز 1کپ
نمک حسبِ ذائقہ
کا لی مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
بریڈ سلائس 10عدد
انڈے 2عدد
پیاز 1کھانے کا چمچ
لہسن 1چائے کا چمچ
مکھن 2کھانے کے چمچ
میدہ 1کھا نے کا چمچ
دودھ 1اور آدھا کپ
کھانے کا تیل فرائی کے لئے
بریڈ کرمز حسبِ ضرورت
ترکیب:
ایک پین میں نمک، پانی اور میکرونی ڈال کرآٹھ سے دس منٹ ابال لیں۔
اب ایک پین میں مکھن گرم کرکے اس میں لہسن اور پیاز ٖڈال کر بھون لیں۔
پھر اس میں میدہ ڈال کر ایک منٹ پکائیں اور پھر دودھ ڈال کر مکس کریں۔
اب اسے ابلنے دیں اور اس میں نمک، کالی مرچ، سفید مرچ اور چیز ڈال کر درمیانی ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
پھر اس میں ابلی ہوئی میکرونی ڈال کر چار سے پانچ منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونا دیں۔
اب بریڈ سلائس لیں اور اس کے کنارے کاٹ کر بیل لیں۔
پھر بریڈ رول کو انڈے میں ڈِپ کر یں اور بریڈ کرمز میں کوٹ کرلیں۔
اب بریڈ رول کر لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔
مزیدار میک اینڈ چیز بریڈ رول تیار ہیں۔
تیاری کا وقت: 15منٹ
پکانے کا وقت: 30منٹ
افراد: 7-8
ایزی آلو چاٹ ریسپی
آلو چاٹ اجزاء:
ابلے ہوئے آلو 4عدد
ابلی ہوئے چنے 1کپ
کھانے کا تیل 1چوتھائی کپ
چوپڈ ٹماٹر آدھا کپ
چوپڈ پیاز آدھا کپ
سویاں حسبِ ضرورت
دھنیے کے پتے 2-3کھانے کے چمچ
ہری مرچیں 2-3عدد
کٹا ہوا ذیرہ 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
املی ساس حسبِ ضرورت
چاٹ مصالحہ 1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
کٹوری ڈو اجزاء:
میدہ 2کپ
اجوائن 1چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
پانی حسبِ ضرورت
ذیرہ آدھا چائے کا چمچ
آلو بخارا اور املی ساس اجزاء:
رات بھر بھگویا ہوا آلو بخارا 1کپ
املی 1چوتھائی کپ
شکر آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہ
کالا نمک حسبِ ذائقہ
کٹی لال مرچ 1چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
کٹا ہوا ذیرہ 1چائے کا چمچ
پانی 2-3کپ
آلو چاٹ ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے ا س میں ابلے اور کٹے ہوئے آلو ڈال کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ کے لئے فرائی کر کے اسے ٹھندا ہونے دیں۔
اب ایک باؤل میں تلے ہوئے آلو، پیاز، ٹماٹر، دھنیا، ہری مرچیں، ذیرہ، نمک چاٹ مصالحہ اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
ٍ پھر آلو چاٹ کو فرائیڈ پاپری کٹوری میں سرو کریں۔
اب اس پر دہی، املی اور سویاں ڈالیں۔
پودینے کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔
آلو چنا چاٹ ترکیب:
تیار کی ہوئی آلو چاٹ میں ابلے ہوئے چنے ڈالیں۔
اب ایک سرونگ باؤل میں آلو چنا چاٹ ڈالیں او ر پھر اس پر املی، آلوبخارا ساس اور سویاں ڈالیں۔
پودینے کے پتوں کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔
املی اور آلو بخارا ساس ترکیب:
ایک پین میں خشک آلو بخارا، املی اور شکر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں نمک، کالا نمک، کٹی لال مرچ، چاٹ مصالحہ اور کٹا ہوا ذیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے اسی میں گرینڈ کر لیں۔
پھر اس میں پانی ڈال کر ابلنے دیں اور پانچ سے آٹھ سے منٹ کے لئے پکائیں۔
تیاری کا وقت :10-15 منٹ
پکانے کا وقت :15 منٹ
افراد : 4-5
قیمہ پارسلز ریسپی
اجزاء:
چکن قیمہ آدھا کلو
کریم آدھا کپ
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
سبز مرچیں 1چائے کا چمچ
کٹی لا ل مرچیں 1کھانے کا چمچ
سبز پیاز 1چوتھائی کپ
نمک حسبِ ذائقہ
دھنیا 1چوتھائی کپ
اوریگا نو 1چائے کا چمچ
سبز شملا مرچ آدھا کپ
سرخ سبز شملا مرچ آدھا کپ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
سموسہ پٹی 1پیکٹ
ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں چکن قیمہ ڈال کر آٹھ منٹ پکائیں۔
اب اس میں سبز مرچیں، کٹی لال مرچیں، اوریگانو، سفید مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں سبز شملا مرچ، لال شملا مرچ اور کریم ڈال کر چھ سے آٹھ منٹ منٹ پکائیں۔
اب آخر میں سبز پیازاور دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، مکسچر تیار ہے۔
پھر دو سموسہ پٹیاں لیں ان کو پلس کے سائن میں رکھیں اور اس کے درمیان فلنگ بھر دیں۔
اب اس کو پارسل کی شکل میں فولڈ کریں اور میدے کی پیسٹ کے ساتھ بند کردیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے تیار کئے قیمہ پارسلز لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
تیاری کا وقت: 15-20منٹ
پکانے کا وقت: 25-30منٹ
افراد: 5-6
الائچی کا شربت
اجزاء:
سبز الائچی 30گرام
پانی 1لیٹر
چینی 1کلو
سٹرک ایسڈ 5گرام
سبز فوڈ کلر آدھا چائے کا چمچ
الائچی ایسنز حسبِ ضرورت
سوڈیم بینزو ویٹ 1گرام
الائچی گرینڈ ترکیب:
ایک گرینڈر میں الائچی ڈال کر اچھی طرح گرینڈ کر لیں۔
اب ایک باؤل میں پانی اور گرینڈ کی ہوئی الائچی ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر پانچ منٹ کے لئے ابلنے دیں۔
پھر ایک باؤل پر ململ کا کپڑا رکھ کر لیکوڈ چھان لیں۔
اب ایک میں تیار کیا ہوا لیکوڈ، چینی، سبز رنگ، سوڈیم بینزو ویٹ اور الائچی ایسنز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
الائچی کا شربت تیار ہے۔
تیاری کا وقت :5 منٹ
پکانے کا وقت :15 منٹ
میک اینڈ چیز تکہ سموسہ ریسپی
اجزاء:
ابلی ہوئی میکرونی 1کپ
موزریلا چیز آدھا کپ
چیڈر چیز آدھا کپ
مکھن 2کھانے کے چمچ
میدہ 2کھانے کے چمچ
دودھ 2کپ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
چکن قیمہ 300گرام
تکہ سیز ننگ 2کھانے کے چمچ
سموسہ پٹی 1پیکٹ
دھنیا 3-4کھانے کے چمچ
اوریگا نو آدھا کھانے کا چمچ
لہسن پاؤڈر 1چائے کا چمچ
تکہ سیز ننگ بنانے کے اجزاء:
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
پیپریکا 1کھانے کا چمچ
ہلدی 1چائے کا چمچ
الائچی پاؤڈر 1چوتھائی چائے کا چمچ
دار چینی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
چِلی پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب:
ایک باؤل میں دھنیا پاؤڈر، پیپریکا، ہلدی، الائچی پاؤڈر، دار چینی پاؤڈر، ذیرہ پاؤڈر، کالی مرچ، چِلی پاؤڈر اور نمک ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کریں، سیزننگ تیار ہے۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں چکن قیمہ اور دو کھانے کے چمچ سیزننگ ڈال کر پانچ سے چھ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں۔
پھر ایک دوسرے پین میں مکھن اور میدہ ڈال کر ایک سے دو منٹ پکا کر اس میں دودھ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں کالی مرچ، سفید مرچ، نمک، لہسن پاؤڈر، موزریلا چیز، چیڈر چیز اور چکن ڈال کر پانچ سے چھ منٹ پکائیں۔
پھر اس میں ابلی ہوئی میکرونی اور اوریگانو ڈال کر چار سے پانچ منٹ پکائیں۔
اب اس میں دھنیا ڈال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر سموسہ پٹی لیں اور اس میں فلنگ بھر کر سموسے کی شکل میں بند کر دیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے سموسوں کو فرائی کر لیں۔
تیاری کا وقت: 20منٹ
پکانے کا وقت: 25-30منٹ
افراد: 6-7
ایزی چکن ڈرم اسٹکس
اجزاء:
چکن لیگس 6عدد
چوپڈ ہری مرچیں 3-4عدد
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کٹی لال مرچ 1کھانے کا چمچ
کٹی کالی مرچ 1چائے کا چمچ
سویاساس 1اور آدھا کھانے کا چمچ
سرکہ 2کھانے کے چمچ
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
پیاز 1کپ
انڈہ 1عدد
میدہ 1کپ
کارن فلار آدھا کپ
میدہ کوٹنگ کے لئے
ترکیب:
چکن لیگس لے کر ان کی ہڈیاں الگ کر لیں اور ہڈیاں دھو کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب ایک چوپر میں الگ کیا ہوا چکن، ہری مرچیں، سرکہ، نمک، کٹی لال مرچ، ادرک لہسن پیسٹ، کالی مرچ، سویا ساس اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح چوپ کر لیں۔
پھر ایک باؤل میں چکن، پیاز، کارن فلار، میدہ اور انڈہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب ہاتھوں پر آئل لگا کرتیار کئے ہوئے بیٹر کو دھو کے رکھی ہوئی ہڈیوں پہ لگائیں۔
پھراس ڈرم سٹک کو میدہ میں کوٹ کر کے ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے ڈرم سٹکس کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
تیاری کا وقت :20-25 منٹ
پکانے کا وقت :10 منٹ
افراد : 4-5
مکرونی چاٹ
چاٹ مصالحہ کے اجزاء
زیرہ پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ
ثابت لال مرچ 15عدد
سونف 1 کھانے کا چمچ
ثا بت دھنیا 4 کھانے کے چمچ
ٹاٹری 1 کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 1 کھانے کاچمچ
اجوائن 1 چائے کا چمچ
کالا نمک 1 کھانے کا چمچ
ادرک پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
آم چور 1 کھانے کا چمچ
مکرونی چاٹ کے اجزاء
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
مکرونی(اُبلی ہوئی) ڈیڑھ کپ
آلو(اُبلے ہوئے) 1 کپ
شملہ مرچ(کیوب کٹ) تین چوتھائی کپ
پیاز(چوپ) 1 درمیانی
ٹماٹر(چوپ) 2 چھوٹے
ہرا دھنیا آدھا کپ
نمک حسب ذائقہ
چاٹ مصالحہ 2 کھانے کا چمچ
ہری مرچ(چوپ) 2-3عدد
املی چٹنی 3 کھانے کا چمچ
لیموں کا رس 2کھانے کا چمچ
چاٹ مصالحہ بنانے کی ترکیب:
ایک پین میں زیرہ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔
اب اس میں ثابت لال مرچ، دھنیا، سونف ڈال کر فرائی کر لیں۔
اب ان کو گرائینڈر میں ڈال کر گرائینڈ کر لیں۔
اب اس گرائینڈ کیے ہوئے مصالحہ کو ایک برتن میں ڈال دیں اب اس میں ٹاٹری، کالی مرچ ؤڈر، اجوائن، ادرک پاؤڈر، آم چور ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اس مصالحہ لو ڈبہ میں ڈال لیں اور چار سے چھ ہفتہ تک استعمال کر سکتے ہیں۔
مکرونی سلاد بنانے کی ترکیب
ایک برتن میں پانی لیں اس میں تھوڑا سا کھانے کا تیل ڈال کر مکرونی ڈال دیں اور اُبال لیں۔
اُبلی ہوئی مکرونی کو برتن میں ڈال لیں اور اس میں اُبلے ہوئے آلو، شملہ مرچ، پیاز، ٹماٹر، ہرا دھنیا، چاٹ امصالحہ، ہری مرچ، املی چٹنی، لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
آپکی مزے دار مکرونی چاٹ تیار ہے۔
صندل کا شربت
اجزاء:
صندل کی لکڑی 30گرام
(پانی 1اور آدھا لیٹر (ڈیڑھ لیٹر
چینی 2کلو
سٹرک ایسڈ 8گرام
صندل ایسنز 1کھانے کا چمچ
عرق گلاب 1کھانے کا چمچ
ترکیب:
ایک باؤل میں صندل اور پانی ڈال کر چھ گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھیں۔
اب ایک باؤل میں بھگویا ہوا صندل اور پانی ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر درمیانی آنچ پر دس منٹ کے لئے پکنے دیں۔
پھر اس صندل کو کسی چھاننی سے چھان لیں۔
اب ایک باؤل میں صندل کا شربت اور چینی ڈال کر اچھی طرح چینی حل ہونے تک پکائیں۔
پھر اس میں سٹرک ایسڈ، صندل ایسنز اور گلاب کا عرق ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
تیاری کا وقت :5 منٹ
پکانے کا وقت :20 منٹ
کریمی بھلا ریسپی
بھلے بنانے کے اجزاء:
دال ماش 3چوتھائی کپ
دال مونگ 1چوتھائی کپ
نمک 1چائے کا چمچ
پانی 150گرام
بادام آدھا کپ
کشمش 1چوتھائی کپ
املی چٹنی بنانے کے اجزاء:
املی کا گود ا 2کپ
براؤن شوگر 1کپ
نمک 1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
سرکہ 1کھانے کا چمچ
دہی بنانے کے اجزاء:
دودھ 1کپ
پانی آدھا کپ
دہی 500گرام
کریم 200گرام
نمک 1چائے کا چمچ
چینی 1کھانے کا چمچ
چاٹ مصالحہ حسبِ ضرورت
پانی اور دودھ آدھا کپ
بھلے بنانے کی ترکیب:
ایک باؤ ل میں دونوں دالوں کو رات بھر بھگو کر رکھ دیں۔
اب ایک گرینڈر میں بھگوئی ہوئی دالیں اور نمک ڈال کراچھی طرح گرینڈ کر لیں۔
پھر اس میں بادام، کشمش اور تیار کیے ہوئے بھلوں کو مکسچر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
املی چٹنی ترکیب:
ایک پین میں املی کا گودا، چینی، نمک اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں ذیرہ پاؤڈر اور سرکہ ڈال کر پانچ سے چھ منٹ پکائیں، چٹنی تیار ہے۔
پھر دال کے مکسچر سے چھوٹے چھوٹے گول شکل کے بھلے بنائیں اور گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں اور دودھ، پانی میں ڈِپ کریں جب نرم ہوجائیں۔
اب ایک دوسرے باؤل میں کریم، نمک، چینی، دہی اور دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
پھر دہی بھلے پلیٹر میں رکھ کر اس پر دہی اور املی سوس ڈالیں۔
اب اس پر چاٹ مصالحہ اور بادام چھڑک کر تازہ دھنیے سے گارنش کر کے سرو کریں۔
تیاری کا وقت: 10منٹ
پکانے کا وقت: 20منٹ
افراد: 5-6
کچوڑی ریسپی وِد باربی کیو سموکی فلیور
اجزاء:
میدہ 500گرام
نمک 1چائے کا چمچ
بیکنگ سوڈا 1چوتھائی چائے کا چمچ
گھی 1کھانے کا چمچ
چکن قیمہ 500گرام
پیاز 1کپ
ٹماٹر آدھا کپ
شملا مرچ آدھا کپ
گاجر آدھا کپ
سبز مرچیں 2کھانے کے چمچ
دھنیا 1چوتھائی کپ
نمک حسبِ ذائقہ
کٹی لال مرچیں 1کھانے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
کوئلہ حسبِ ضرورت
ترکیب:
ایک باؤل میں میدہ، نمک، بیکنگ سوڈا اور گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب تھوڑا تھوڑا کر کے پانی ڈالیں اور نرم ڈو گوندھ لیں۔
پھر ڈو بیل کراس پر گھی لگائیں اور درمیان میں میدہ چھڑکیں۔
اب درمیان سے فولڈ کر کے برش سے گھی لگائیں اور اس پر میدہ چھڑ ک کر یہی عمل دوبارہ دہرائیں۔
پھر آخر میں چکو ر شکل میں فولڈ کر کے کلنگ سے بند کر دیں اور تیس منٹ فریج میں رکھ دیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور ٹماٹر ڈال کر ایک منٹ بھون لیں۔
پھر اس میں پیاز اور چکن قیمہ ڈال کر تین سے چار منٹ پکائیں۔
اب اس میں کٹی لال مرچیں، ذیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، نمک، گاجریں اور سبز مرچیں ڈال کر تین سے چار منٹ پکائیں۔
پھر آخر میں دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب کوئلہ گرم کرکے قیمے کو دھواں دیں۔
پھر ڈو لیں اور چکور شکل میں کاٹ لیں۔
اب ایک چکور پیس لے کر اس میں پکا ہوا قیمہ ڈالیں اور کناروں پر پانی لگا کر گول شکل کی کچوڑی بنا لیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے کچوڑیوں کو درمیانی ہلکی آنچ پر لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
تیاری کا وقت: 15منٹ
پکانے کا وقت: 30منٹ
افراد: 4-5عدد
پالک پکوڑا ریسپی
فلنگ اجزاء:
چکن باریک کٹا ہوا 1کپ
ابلے آلو 1کپ
نمک حسبِ ذائقہ
چِلی ساس 1کھانے کا چمچ
سویا ساس 1کھانے کا چمچ
کالی مر چ آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
لہسن پاؤڈٖر آدھا چائے کا چمچ
چوپڈ ہیلو پینو 2-3کھانے کے چمچ
کوٹنگ اجزاء:
پالک کے پتے 20-25عدد
بیسن 2کپ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
سویا ساس 1کھانے کا چمچ
چِلی ساس 1کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
پانی حسبِ ضرورت
ترکیب:
ایک باؤل میں باریک کٹا ہوا چکن، آلو، نمک، چِلی ساس، سویا ساس، کالی مرچ، سفید مرچ اور ہیلو پینو ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب ایک دوسرے باؤل میں بیسن، نمک، کالی مرچ، سفید مرچ، سویا ساس، چِلی ساس اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں تھوڑا تھوڑا کر کے پانی ڈال کر گاڑھا بیٹر بنا لیں۔
اب ایک پالک کا پتالیں اس پر فلنگ ڈالیں اور رول کر لیں۔
پھر اس پالک کو بیسن میں کوٹ کر لیں اور گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
مزیدار پالک پکوڑا تیار ہیں۔
تیاری کا وقت :15 منٹ
پکانے کا وقت :10-12 منٹ
افراد : 08-10
کیو کمبر کولر ریسپی
اجزاء:
چوپڈ کھیرا 1اور آدھا کپ
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
شوگر سیرپ 2کھانے کے چمچ
کالا نمک آدھا چائے کا چمچ
پودینے کے پتے 4-5عدد
بڑف کے ٹکڑے حسبِ ضرروت
پیناکو موجیتو اجزاء:
چوپڈ کھیرا 3چوتھائی کپ
انناس کے ٹکڑے 1اور آدھا کپ
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
شوگر سیرپ 2-3کھا نے کے چمچ
پودینے کے پتے 4-5عدد
سوڈا واٹر حسبِ ضرورت
بڑف کے ٹکڑے حسبِ ضرورت
کیوکمبر کولر ترکیب:
ایک بلینڈرمیں کھیرا، لیموں کا رس، شوگر سیرپ، کالا نمک، پودینے کے پتے اور ٹھنڈا پانی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر کے چھان لیں۔
اب سرونگ گلاس میں بڑف کے ٹکڑے ڈال کر اس میں کیوکمبر جوس ڈالیں اور کیو کمبر، پودینے کے پتوں ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔
پینا کو موجیتو ترکیب:
ایک بلینڈر میں کھیرا، انناس، لیموں کا رس، شوگر سیرپ اور پودینے کے پتے ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔
اب ایک سرونگ گلاس میں کھیرے اور انناس کا مکسچر ڈالیں۔
پھر اس میں بڑف کے ٹکڑے، لیموں سلائیسیز اور سوڈا واٹر ڈال کر پودینے کے پتیسے گارنش کر کے سرو کریں۔
تیاری کا وقت :10-15 منٹ
افراد :افراد 3-4
چکن فجیتا رول ریسپی
فلنگ اجزاء:
چکن بون لیس 500گرام
شملا مرچ آدھا کپ
ٹماٹر آدھا کپ
چوپڈ پیاز 1چوتھائی کپ
ہری مرچیں 1کھانے کا چمچ
کٹی لال مرچ 2چائے کے چمچ
لہسن پیسٹ 2چائے کے چمچ
ہاٹ ساس 2کھانے کے چمچ
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
ٹورٹیلا بریڈ اجزاء:
میدہ 2کپ
بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
سالسا ساس اجزاء:
چوپڈ ٹماٹر آدھا کپ
ذیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ 1چائے کا چمچ
چینی آدھا چائے کا چمچ
چوپڈ پیاز 3کھانے کے چمچ
نمک 1چوتھائی چائے کا چمچ
کھانے کا تیل 1کھانے کا چمچ
فلنگ ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے پیازکو تھوڑا سا پکا لیں۔
اب اس میں لہسن ڈال کر دو منٹ کے لئے بھون لیں۔
پھر اس میں چکن ڈال کرلائٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔
اب اس میں ہری مرچیں، کٹی لال مرچیں، ہاٹ ساس، لیموں کا رس اور نمک ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں۔
پھر اس میں شملا مرچ اور ٹماٹر ڈال کر دو منٹ کے لئے سینک لیں۔
ڈو تیاری ترکیب:
ایک باؤل میں میدہ، بیکنگ پاؤڈر، نمک اور کھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے نرم ڈو گوندھ لیں اور پانچ منٹ کے لئے سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب اس ڈو سے اپنی مرضی کی شکل بنا کر رول کر لیں اور چپا تی بنا لیں۔
سالسا ساس ترکیب:
ایک باؤل میں ٹماٹر، ذیرہ، کٹی لال مرچ، چینی، پیاز، نمک اور کھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اسمبلنگ ترکیب:
ایک پین کو گریس کر لیں اور اس پر ٹورٹیلا ڈال کر دونوں سائیڈوں سے پکا لیں۔
اب ٹورٹیلا بریڈ لیں اور اس میں فلنگ ڈال کر اسے رول کر لیں۔
چکن فجیتا تیار ہے سالسا ساس کے ساتھ سرو کریں۔
تیاری کا وقت :20 منٹ
پکانے کا وقت :20 منٹ
افراد : 4
فروٹ چاٹ
اجزاء:
دہی 1اور آدھا کپ
شہد 4کھانے کے چمچ
چوپڈ سیب 1کپ
کیوی آدھا کپ
کٹی ہوئی سٹرابیری آدھا کپ
لال انگور 1کپ
انار آدھا کپ
کٹے ہوئے کیلے 1کپ
چوپڈ کھجوریں گارنش کے لئے
بادام گارنش کے لئے
کشمش گارنش کے لئے
فروٹ سیلڈ:
ایک باؤل میں دہی اور شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں سیب، کیوی، سٹرابیری، لال انگور، انار اور کیلے ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
فروٹ سیلڈ تیار ہے
کریمی فروٹ چاٹ
اجزاء:
کریم 1کپ
پسی ہوئی چینی 2-3کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
انگور 1کپ
چوپڈ کیوی 1کپ
چوپڈ سیب 1کپ
انناس 1کپ
کیلا 1کپ
سٹرابیری 1کپ
کھجوریں 4-5عدد
انار دانہ گارنش کے لئے
چیری گارنش کے لئے
ترکیب:
ایک باؤل میں کریم، چینی، نمک، کالی مرچ اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں کیوی، انگور، سیب، انناس، کیلا، کھجوریں اور سٹرابیری ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اناردانہ اور چیری کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔
تیاری کا وقت: 10منٹ
افراد: 2-3عدد
منٹ مارگریٹا ریسپی
اجزاء
پودینہ پندرہ گرام
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
شوگر سیرپ تین کھانے کے چمچ
کالا نمک ایک چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سوڈا واٹر ڈھائی سو ملی لیٹر
چینی دو کھانے کے چمچ
برف کے ٹکڑے حسبِ ضرورت
ترکیب
۔ایک گرائینڈ ر میں پودینہ ،شوگر سیرپ ،کالا نمک،نمک ، لیموں کا رس اور برف کے ٹکڑے ڈال کر گرائینڈ رکرلیں ۔
۔اب اس میں سوڈا واٹر ڈال کر دوبارہ گرائینڈ کرلیں ۔
۔اب ایک گلاس لیں اور اس کے کناروں پر لیموں کا رس اور چینی لگا کر اس میں تیار کیا ہوا مکسچر ڈال دیں ۔
۔آپکا مزیدار مِنٹ مارگریٹا رتیار ہے ۔
بنانے کا وقت: بیس منٹ
افراد: دو عدد
چکن قیمہ پکوڑا ریسپی
اجزاء:
چکن قیمہ 500گرام
بیسن 4کھانے کے چمچ
پیاز 1عدد
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
ہلدی 1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
کٹا ہوا ذیرہ 1کھانے کا چمچ
دھنیے کے پتے 10عدد
ہری مرچیں 2عدد
انڈہ 1عددv
کھانے کا تیل فرائی کے لئے
ترکیب:
ایک باؤل میں قیمہ، پیاز، بیسن، انڈہ، ادرک لہسن پیسٹ، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، گرم مصالحہ پاؤڈر، دھنیے کے پتے، ہر ی مرچیں اور کٹا ہوا ذیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس بیٹر کو ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں بیٹر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
پودینے کی چٹنی کے ساتھ سرو کر دیں۔
تیاری کا وقت :25 منٹ
پکانے کا وقت :20 منٹ
افراد : 4-5