For a blessed and healthy Ramzan, we are giving you multiple options for Iftar Recipes which are Non Fried and healthy. Give try to these refined and finger licking Non Fried Iftar Recipes one by one. These Easy Recipes for Iftar have best taste and a must try. Don't forget to share your experince once you try these Non Fried Iftar Recipes.
Chicken Fritters Recipe
Ingredients:
500 gm Maida
200 Liter Water
2 TSP Yeast
Salt (As Needed)
1 TSP Oregano
2 TSP Olive Oil
1 Green Capsicum
1 Tomato
200 gm Chicken
2 TSP Tomato Sauce
200 gm Mozzarella Cheese
2 TSP Black Olive
½ TSP Red Chili Crushed
½ TSP Garlic (Chopped)
2 TSP Olive oil
Salt (As Needed)
1 TSP Red Chili Crushed
1 TSP Oregano
1 TSP Garlic
چکن فٹرز
چکن فٹرز بنانے اجزاء
چکن بریسٹ (جولین کٹ) 2 عدد
انڈا 2 عدد
مایونیز 5 کھانے کا چمچ
میدہ ایک تھائی کپ
موزریلا چیز 1-1/3 کپ
سبز دھنیا 2کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ضرورت
کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
سفید مرچ 1چائے کاچمچ
ساور سوس بنانے کے اجزاء
مایونیز ایک تھائی کپ
لہسن(چوپ) 1 چائے کا چمچ
لیموں کا رس آدھا کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ضرورت
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
چکن فٹرز بنانے کی ترکیب
ایک برتن میں چکن لیں اس میں میدہ، انڈا، مایونیز، موزریلا چیز، سبز دھنیا، نمک، کالی مرچ، سفید مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اب ایک پین لیں اس میں دو کھانے کا چمچ کھانے کا تیل لیں اور اس میں تیار کیا ہوا چکن مصالحہ کو پین میں ٹکیایوں کی شکل میں فرائی کر لیں۔
ساور سوس بنانے کا طریقہ
ایک باؤل میں مایونیز، لہسن، لیموں کا رس، نمک، کالی مرچ ڈال کر ملا لیں سوس تیار ہے۔
آپکے مزے دار چکن فٹرز تیار ہیں۔
پکانے کا وقت :منٹ 30
افراد : 2-3
پیزا کون ریسپی
اجزاء:
کھانے کا تیل 1کھانے کا چمچ
چکن بون لیس 250گرام
ٹماٹر 1عدد
کیچپ 1کھانے کا چمچ
لہسن پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچ
سفید مرچ آدھا کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
سویٹ کارن 1چوتھائی کپ
شملا مرچ 1چوتھائی کپ
گاجریں 1چوتھائی کپ
پیاز 1چوتھائی کپ
موزریلا چیز 1کپ
چیڈر چیز 1کپ
پیزا ساس حسبِ ضرورت
پیزا ڈو اجزاء:
میدہ 4کپ
چینی 1چائے کا چمچ
خمیر 2چائے کے چمچ
نمک 1چائے کا چمچ
گرم پانی حسبِ ضرورت
زیتون کا تیل 2کھانے کے چمچ
فلنگ ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں چکن ڈالیں اور ایک منٹ کے لئے پکائیں۔
اب اس میں ٹماٹر ڈال کر ایک منٹ کے لئے پکائیں۔
پھر اس میں کیچپ، لہسن پاؤڈر، کالی مرچ ، سفید مرچ، نمک اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر دو،تین منٹ کے لئے پکائیں۔
اب ایک باؤل میں پکا ہوا چکن، پیاز، گاجریں، سویٹ کارنز اور شملا مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر گتے کی کون بنائیں اور اس کو ایلومینیم فوائل میں لپیٹ دیں۔
اب ڈو کو کون کے گرد ریپ کر کے 180'cپر 12-15منٹ کے لئے بیک کر یں۔
پھر اندر سے کون پر پیزا ساس لگائیں اس کے اوپر چیز لگائیں پھر فلنگ رکھیں پھر چیز پھر فلنگ رکھیں اور دوبارہ پھر چیز رکھیں۔
اب اس پر کالا زیتون اور اوریگانو چھڑ ک کر دوبارہ 180'cپر چیز پگھلنے تک بیک کریں۔
ڈو ترکیب:
ایک باؤل میں میدہ، چینی ، خمیر، نمک، پانی اور کھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے نرم ڈو گوندھ لیں۔
اب ڈو کے باؤل پر آئل گریس کر دیں۔
پھر اس ڈو کو پلاسٹک ریپ میں ایک گھنٹہ کے لئے ڈھانپ کر رکھ دیں۔
تیاری کا وقت : 15 منٹ
پکانے کا وقت : 30 منٹ
افراد : افراد 4-5
ترکش چکن اسکیور
اجزاء:
چکن بریسٹ 2عدد
دہی آدھا کپ
ذیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
پیپریکا 1اورآدھا چائے کا چمچ
دار چینی آدھا چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
ٹماٹر ساس اجزاء:
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
چیری ٹماٹر آدھا کپ
ٹماٹر پیسٹ 2-3کھانے کے چمچ
پانی 1چوتھائی کپ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ حسبِ ذائقہ
سفید مرچ حسبِ ذائقہ
پودینہ 1کھانے کا چمچ
بیزل کے پتے 1چائے کا چمچ
کھانے کا تیل فرائی کے لئے
ترکیب:
چکن بریسٹ کو برابر حصوں میں کاٹ لیں۔
ایک باؤل میں دہی،زیتون کا تیل، نمک،ذیرہ پاؤڈر، لیموں کارس، کٹی لال مرچ،دار چینی اور پیپریکا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب چکن کو تیار کی ہوئی میرینیشن میں اچھی طرح کوٹ کر یں اور دو گھنٹے کے لئے فریج میں رکھیں۔
ٹماٹر ساس ترکیب:
ایک پین میں زیتون کا تیل، چیری ٹماٹر، ٹماٹر پیسٹ اور تھوڑا تھوڑا کر کے پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں نمک، کالی مرچ اورسفید مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر اچھی طرح پکا لیں۔
پھر اس ٹماٹر ساس پر پودینہ اور بیزل کے پتوں سے گارنش کر دیں۔
اب میرینیٹڈ چکن کو اسکیور ز میں لگا لیں۔
پھر گرل پین پر زیتون کا تیل لگاکر چکن اسکیورز کو گرل کر لیں۔
تیاری کا وقت : 10 منٹ
پکانے کا وقت : 10 منٹ
افراد : افراد 3-4
ہیش براؤن
اجزاء:
آلو 3عدد
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ 1چائے کا چمچ
پیاز پاؤڈر 1چائے کا چمچ
لہسن پاؤڈر 1چائے کا چمچ
موزریلا/چیڈر چیز 180گرام
میدہ آدھا کپ
کھانے کا تیل فرائی کے لئے
ترکیب:
ایک باؤ ل میں باریک آلو کاٹ لیں۔
اب باریک کٹے ہوئے آلوؤں کو ایک کپڑے میں ڈال کر اس کا پانی نچوڑ لیں اور پندرہ منٹ کے لئے سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں باریک کٹے ہوئے آلو ڈال کر ہلکی درمیانی آنچ پر دو سے پانچ منٹ پکا لیں۔
اب ایک دوسرے باؤل میں نمک، پیاز پاؤڈر، کالی مرچ، کٹی لال مرچ، لہسن پاؤڈر، چیز، میدہ اور آلو ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر کسی چانچے میں ڈال کر ان کی کوئی بھی شکل بنا کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
تیاری کا وقت : 10 منٹ
پکانے کا وقت : 30 منٹ
افراد : افراد 3-4
سسمے چکن ٹینڈرز
اجزاء:
چکن پیسیز2
سفید مرچ 1چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
انڈہ 1عدد
نمک حسبِ ذائقہ
مسٹرڈ پیسٹ 1کھانے کا چمچ
کارن فلور 2کھانے کے چمچ
بریڈ کرمز 1کپ
تل 2کھانے کے چمچ
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
ترکیب:
ایک باؤل میں چکن پیسیز ، نمک، کارن فلور، سفید مرچ ، کالی مرچ ،مسٹرڈ پیسٹ اور انڈہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔
30-40منٹ کے لئے میرینیٹ کر لیں۔
تل کو بریڈ کرمز میں مکس کر لیں ۔
میرینیٹ کئے ہوئے چکن کے پیسیز کو بریڈ کرمز اور تل کے مکسچر کے ساتھ کوٹ کرلیں۔
کوٹ کئے ہوئے چکن پیسیز کو ایک سِرے سے دوسرے سِرے کو ٹوتھ پِک کے ساتھ پرولیں۔
اب ایک برتن میں کھانے کا تیل گرم کرکے چکن پیسیز کو درمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
آپشن 2: کوٹ کئے ہوئے چکن پیسیز کو 180'cپر 10منٹ کے لئے بیک کریں۔
اب برش سے آئل لگائیں اور پھر دوبارہ 180'cپر 4-5منٹ تک بیک کریں۔
سسمے چکن ٹینڈرزتیار ہیں ۔
اور فرنچ فرائیز کے ساتھ سرو کریں۔
تیاری کا وقت : 15 منٹ
پکانے کا وقت : 15 منٹ
افراد : افراد 2-3
جوجہ کباب
اجزاء:
چکن 500g
دہی آدھا کپ
مایو نیز 2کھانے کے چمچ
کریم 2کھانے کے چمچ
سرکہ 2کھانے کے چمچ
پیپریکا آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
ہلدی 1چائے کا چمچ
زعفران 5-6
لال شملا مرچ 1کپ
سبز شملا مرچ 1کپ
پیاز 1عدد
ترکیب:
ایک باؤل میں چکن، دہی، مایو نیز، کریم، نمک، سرکہ،پیپریکا، کالی مرچ، ہلدی، زعفران، لال شملا مرچ، سبز شملا مرچ اور پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اسے رات 05-06گھنٹے کے لئے فریج میں رکھیں۔
پھر چکن، میرینیٹڈ شملا مرچیں اور پیازسیخ پر لگائیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس پر سیخیں رکھیں۔
پھر درمیانی آنچ پر پکنے دیں جب تک چکن گل نہ جائے۔
ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔
تیاری کا وقت : 10 منٹ
پکانے کا وقت : 10 منٹ
افراد : افراد 4-5
بیکڈ چیزی ایگ پلانٹ
اجزاء:
بینگن 3-4عدد
نمک حسبِ ضرورت
انڈے 2عدد
بریڈ کرمز حسبِ ضرورت
میدہ 1اور آدھا کپ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
لہسن پاؤڈر 1چائے کا چمچ
پامیزن چیز 2کھانے کے چمچ
پیزا ساس آدھا کپ
موزریلا چیز 1کھانے کا چمچ
بیزل کے پتے 1چائے کا چمچ
ترکیب:
بینگن کو سلائیسز میں کاٹ لیں۔
اب بینگنز پر نمک چھڑک کر 1گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
پھر اچھی دھو کر خشک کر لیں۔
اب میدہ میں نمک، کالی مرچ اور لہسن پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں۔
پھر ہر ایک بینگن کو میدہ میں، پھینٹے ہوئے انڈوں میں اور بریڈ کرمز میں کوٹ کر کے بیکنگ ٹرے میں رکھ دیں۔
اب اس پر پامیزن چیز چھڑکیں۔
پھر 180'cپر 12-15منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
اب ایک بیکنگ ٹرے میں پیزا ساس پھیلائیں اور بینگنز کی ایک لئیر بنائیں۔
پھر ہر بینگن پر پیزا ساس ڈالیں۔
اب موزریلا چیز سلائیسیز رکھیں۔
پھر دوبارہ بینگنز کی ایک لئیر بنائیں۔
اب پیزا ساس، موزریلا چیز اور پامیزن چیز ڈالیں۔
پھر کچھ بیزل کے پتے چھڑک دیں۔
اب دوبارہ 180'cپر چیز پگھلنے تک بیک کریں۔
تیاری کا وقت : 5 منٹ
پکانے کا وقت : 25-30 منٹ
افراد : افراد 3-4
شامی کباب بریڈ رول
اجزاء:
K&N's Shami Kebab 6عد
سینڈوچ برےٖڈ حسبِ ضرورت
کریم چیز 3چوتھائی کپ
کیچپ 1کپ
مسٹرڈ پیسٹ 1چائے کا چمچ
مایو نیز 1کھانے کا چمچ
سبز چٹنی آدھا کپ
انڈے 2عدد
کھانے کا تیل فرائی کے لئے
ترکیب:
پیکٹ پر دی گئی ہدایات کے مطابقK&N's Shami Kebabتیار کر لیں۔
ایک باؤل میں کریم چیز، کیچپ،مایونیز اورمسٹرڈ پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب سینڈوچ بریڈ کے کنارے کاٹ کر بیل لیں۔
پھر اس پر سبز چٹنی، کریم چیز مکسچر اچھی طرح پھیلا کر ، K&N's Shami Kebabرکھیں اور سینڈوچ بریڈ کو رول کر لیں۔
اب تیار کئے ہوئے بریڈ رول کو انڈے میں کوٹ کر کے فرائی کر لیں۔
تیاری کا وقت : 15 منٹ
پکانے کا وقت : 10 منٹ
افراد : افراد 6
پیزا بومب
اجزاء
میدہ 500گرام
پانی 200 لیٹر
یسٹ 2چائے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
اوریگانو 1چائے کا چمچ
زیتون کا تیل 2چائے کے چمچ
سبز شملہ مرچ 1عدد
ٹماٹر 1عدد
چکن 200گرام
ٹماٹو سوس 2چائے کے چمچ
موزریلہ چیز 200گرام
کالا زیتون 2چائے کے چمچ
ترکیب
۔ایک باؤل میں میدہ لیں اور اس میں نمک،یسٹ ،اورگانو ،زیتون کا تیل اور پانی ڈال کر مکس کرلیں اور دو گھنٹے کے لیے ڈھک کررکھ دیں ۔
۔اب تیار شدہ ڈو لیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں اورہلکا سا دبا کر ٹکیا ں بنا لیں ۔
۔اب اس پر ٹماٹو سوس لگائیں اور پھر ٹماٹر سلائس ،سبز شملہ مرچ ،چکن ،موزریلہ چیز کالا زیتون اور بند گوبھی ڈال کر کوٹنگ کر لیں ۔
۔اب اسے 190 ڈگری سینٹی گریڈ پر 10منٹ تک اوون بیک کرلیں ۔
۔آپکامزیدار پیزا بومبت تیار ہے ۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ
افراد: تین عدد
برگرپیزا
اجزاء:
K&N's Burger Patties 2عدد
سینڈوچ بریڈ سلائس 4عدد
پیزا ساس آدھا کپ
شملا مرچ آدھا کپ
پیاز آدھا کپ
سویٹ کارنز 1چوتھائی کپ
کالا زیتون 1چوتھائی کپ
کٹی لال مرچ 1اورآدھا کھانے کا چمچ
اوریگانو 1کھانے کا چمچ
لہسن پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
چیڈر چیز سلائس 3عدد
باریک کٹی چیڈر چیز آدھا کپ
باریک کٹی موزریلا چیز آدھا کپ
ترکیب:
پیکٹ پر دی گئی ہدایات کے مطابق K&N's Burger Pattiesتیار کر لیں۔
سینڈوچ بریڈ کو گول کاٹ کر اس پر اچھی طرح پیزا ساس لگائیں۔
اب اس پر چیڈر چیز، موزریلا چیز،پیاز، لال شملا مرچ، سبز شملا مرچ،سویٹ کارن دوبارہ چیڈر چیز، موزریلا چیز،کٹی لا ل مرچ، لہسن پاؤڈر، اوریگانواور تیار
کی ہوئیK&N's Burger Pattiesرکھیں۔
پھر ایک اور بریڈ کو گول کاٹ لیں اوراس پر بھی چیڈر چیز، موزریلا چیز،پیاز، لال شملا مرچ، سبز شملا مرچ،سویٹ کارن دوبارہ چیڈر چیز، موزریلا چیز،کٹی لالمرچ، لہسن پاؤڈر، اوریگانو، کالا زیتون، چیڈر چیز اور موزریلا چیز ڈال کر پر 05-08منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
تیاری کا وقت : 10 منٹ
پکانے کا وقت : 10 منٹ
افراد : افراد 3-4