اجزاء چکن لیگز چھ عدد میدہ ایک کپ ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کاچمچ لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ انڈے دو عدد نمک حسبِ ذائقہ لال مر چ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ چلی سوس ٰٓایک کھانے کا چمچ کالی مر چ پاؤڈ ر ایک کھانے کا چمچ پیپریکا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ لہسن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ ترکیب ۔ایک برتن میں چکن لیگز لیں اور اس پر چھری سے گہرے کٹ لگا لیں ۔ ۔اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور لیموں کا رس ڈا ل کر ملا لیں اور ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔ ۔اب ایک برتن میں انڈے لیں اور اس میں نمک،لہسن پاؤڈر (آدھا کھانے کا چمچ)،لال مر چ کُٹی ہوئی (آدھا کھانے کا چمچ)،چلی سوس اور کالی مرچ کُٹی ہوئی (آدھا کھانے کا چمچ)ڈال کر ملالیں ۔ ۔اب ایک برتن میں میدہ لیں اور اس میں نمک،لال مرچ کُٹی ہوئی (آدھا کھانے کا چمچ)،پیپریکا پاؤڈر ،کالی مرچ پاؤڈر (آدھا کھانے کا چمچ)اورلہسن پاؤڈر (آدھا کھانے کا چمچ)ڈال کر ملالیں ۔ ۔اب تیار کیے ہوئے چکن لیگز لیں اس پر تیار کیا ہوا میدہ لگا کر انڈے کے پیسٹ میں ڈِپ کریں اور دوبارہ تیار شدہ میدہ لگا کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔ آپکے مزیدار فرائیڈ چکن لیگز تیار ہیں ۔ پکانے کا وقت : ایک گھنٹہ افراد : تین