اجزاء:
چکن بون لیس آدھا کلو
آلو آدھا کلو
کارن 1چوتھائی کپ
شملا مرچ 1چوتھائی کپ
گاجریں 1چوتھائی کپ
سبز پیاز 1چوتھائی کپ
سویا سوس 1اور آدھا کھانے کا چمچ
کالی مرچ 1کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
ہاٹ سوس 2کھانے کے چمچ
پیاز پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ڈِپ سوس کے اجزاء:
مایونیز 1کپ
کیچپ 2کھانے کے چمچ
لیموں کا رس 1چائے کا چمچ
تبیسکو سوس 1چائے کا چمچ
پیپریکا آدھا چائے کا چمچ
لہسن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کوٹنگ کے اجزاء:
پھینٹے ہوئے انڈے حسبِ ضرورت
بریڈ کرمز حسبِ ضرورت
ترکیب:
ایک پین میں پانی، نمک اور چکن ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے چکن ابال کر باریک باریک کاٹ لیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب ایک باؤل میں چکن، آلو، کارن، شملا مرچ، گاجریں، سبز پیاز، سویا سوس، کالی مرچ، نمک، ہاٹ سوس اور پیاز پاؤ ڈر ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کر کے انڈے جیسی شکل کے کروکیٹس بنا لیں۔
پھر کروکیٹس کو انڈوں اور بریڈ کرمز میں کوٹ کر لیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے کروکیٹس کو ہلکی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
ڈِپ سوس بنانے کی ترکیب:
ایک باؤل میں مایونیز، کیچپ، لیموں کا رس، تبیسکو سوس، پیپریکا، لہسن پاؤڈر، مسٹرڈ پیسٹ اور نمک ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کرلیں، سوس تیار ہے۔
کروکیٹس کو ڈِپنگ سوس کے ساتھ سرو کریں۔
تیاری کا وقت :
15 منٹپکانے کا وقت :
25 منٹافراد :
افراد 5-6