Ingredients
اجزاء چکن قیمہ پانچ سوگرام نمک حسبِ ذائقہ ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ لال مرچ پیسی ہوئی ایک چائے کا چمچ ہرا دھنیا پانچ گرام پودینہ پانچ گرام فرائی کیے ہوئے پیاز ایک پیاز قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ ہری مرچ دو عدد مزریلہ چیز(لمبے کتلے) دو سو گرام انڈا چار عدد بریڈ کرم ڈیڑھ کپ کھانے کا تیل حسبِ ضرورت ترکیب ۔ایک برتن میں چکن قیمہ لیں اور اس میں نمک، ادرک لہسن پیسٹ،چاٹ مصالحہ،گرم مصالحہ،دھنیا پاؤڈر،زیرہ پاؤڈر،لال مرچ پیسی ہوئی ،ہرا دھنیا،پودینہ،فرائی کیے ہوئے پیاز،قصوری میتھی اورہری مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ ۔ اب مزریلہ چیز کے لمبے کتلے کو تیار کیے ہوئے قیمہ سے لپیٹ کر کباب بنا لیں۔ ۔اب ایک برتن میں انڈا اور ایک برتن میں بریڈ کرم لیں۔ ۔اب ان کباب کو پہلے انڈے میں ڈپ کریں پھر بریڈ کرم لگا کر گولڈن براؤن ہوئے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔ آپکے مزے دار چیز سٹف چکن کباب تیا ر ہیں۔ پکانے کا وقت: تیس منٹ افراد: تین سے چار