بادامی قورمہ بنانے کے اجزاء
نیسلے ملک پیک یوگرٹ 250گرام
نیسلے ملک پیک کریم 100گرام
پیاز(اُبلے ہوئے) 3-4 عدد
ہری مرچ 3-4 عدد
کھانے کا تیل آدھا کپ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
چکن 700گرام
نمک حسبِ ذائقہ
سفیدمرچ حسبِ ذائقہ
بادام 11-12 عدد
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ گارنش
بادام(بھیگے ہوئے) گارنش
بادامی قورمہ بنانے کی ترکیب
بلینڈر میں اُبلے ہوئی پیاز، ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔
اب اس کڑاہی میں کھانے کا تیل ڈال کر ہلکا سا گرم کر لیں اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
اب اس میں تیار کیا ہوا پیاز کا پیسٹ ڈال دیں اور لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
اب اس میں چکن ڈال دیں اور تھوڑی دیر کے لیے پکا لیں۔
اب اس میں دہی، سفید مرچ، بادام ڈال کر دو سے تین منٹ ہلکی آنچ پر پکا لیں۔
اب اس میں کریم، گرم مصالحہ ڈال دیں اور تھوڑی دیر پکا لیں،
اب اس کی ہری مرچ اور بادام سے گارنش کر لیں۔
رائتہ، نان یا چپاتی کے سایھ سرو کریں